1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کا انسدادِ دہشت گردی پر اتفاق

عابد حسین
27 جون 2017

فیس بک، ٹویٹر، یوٹیوب اور مائیکروسافٹ نے انسداد دہشت گردی کے لیے پارٹنرشپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس شراکت کے بعد امکاناً انتہا پسندوں کو سماجی رابطے کی ویب سائٹس کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہو گا۔

Messenger-Dienste
تصویر: picture-alliance/dpa/W. Kastl

گلوبل انٹرنیٹ فورم کے قیام سے اس کا امکان پیدا ہوا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر انتہا پسندانہ اور دہشت گردی کی ترغیب دینے سے متعلق تمام مواد تلف کرنے میں آسانی ہو گی۔ ایسا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب پر دہشت گردی اور انتہا پسندی سے وابستہ مواد کو ضائع کر دینے کے بعد ایسی ویب سائٹس کو پوری طرح کنٹرول کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ان ویب سائٹس پر شدت پسندانہ مواد کے دیکھنے یا اپ لوڈ کرنے میں مشکلات کھڑی کر دی جائیں گی۔

بعض تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ انتہا پسندانہ عقائد کے فروغ کی حامل ویب سائٹس اس پابندی کے بعد اپنے تمام ضوابط کو ایک نیا جامہ پہنا کر دوبارہ اپ لوڈ کرنے کی کوشش کریں گی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گلوبل انٹرنیٹ فورم کو کئی ماہرین درکار ہوں گے جو انتہا پسندانہ عقائد پر گہری نظر رکھتے ہوں اور وہ جانتے ہوں کہ کونسی عبارت میں دہشت گردی کا پیغام چُھپا ہوا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر انتہا پسندانہ اور دہشت گردی کی ترغیب کا مواد تلف کر دیا جائے گاتصویر: facebook.com/muradmohamedsaeed

یہ امر اہم ہے کہ انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں فیس بک، ٹویٹر، یوٹیوب اور مائیکروسافٹ علیحدہ علیحدہ اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے تھے اور اب ان تمام کوششوں کو یکجا کر دیا گیا ہے۔ ان اداروں کی کوشش ہے کہ مشترکہ کوششیں زیادہ بارآور ہو سکتی ہیں۔ ان کمپنیوں نے اپنے اشتراک میں اس پہلو پر خاص طور پر زور دیا ہے کہ انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے پرچار کی ہر ممکن طریقے سے حوصلہ شکنی کی جائے گی۔

گلوبل انٹرنیٹ فورم اپنے عمل میں تقویت پیدا کرنے کے حوالے سے ایسے چھوٹی چھوٹی ٹیکنالوجی فرموں کے ساتھ کام کرے گی، جن کی ذمہ داری ہو گی کہ وہ نفرت پھیلانے والے مواد اور انتہا پسندی کے فروغ کے حوالے سے اپ لوٹ کیے جانے والے مواد پر نظر رکھیں۔ ایسے مواد کو اپ لوڈ کرنے کے فوری بعد معلومات حاصل ہونے پر کرش کر دیا جائے تا کہ نوجوان ایسے مواد کو تلاش کر کے پڑھنے سے دور ہو جائیں۔ ایسے اندازے لگائے گئے ہیں کہ مختلف سرچ انجنوں پر موجود انتہاپسندانہ مواد دہشت گردانہ رویے کے فروغ کا باعث بن رہے ہیں۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں