1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سمندری طوفان کیریبیئن کے علاقے میں تباہی مچاتا ہوا

عاطف توقیر
7 ستمبر 2017

سمندری طوفان ارما نے کیریبیئن کے جزائر باربودا اور سینٹ مارٹن میں شدید تباہی مچائی ہے۔ اس سمندری طوفان کی وجہ سے کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

Bildergalerie Irma Puerto Rico
تصویر: picture-alliance/AP Photo/C. Giusti

کیٹیگری پانچ کے اس تاریخی سمندری طوفان کا رخ اب شمال کی جانب پورٹو ریکو کی جانب ہے۔ بدھ کی شب پورٹو ریکو سے ٹکرانے کے بعد ممکنہ طور پر اس کا رخ جنوبی فلوریڈا کی جانب ہو جائے گا اور وہاں سے احتیاطی طور پر متعدد علاقے خالی کرائے جانے کا امکان ہے۔

سینٹ مارٹن کے جزیرے کے فرانسیسی میں اس سمندری طوفان کی وجہ سے قریب پچانوے فیصد حصہ شدید متاثر ہوا ہے، جب کہ یہاں چھ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ یہ علاقہ رات کی پارٹیوں اور تفریح کے لیے مشہور ہے۔

ہیوسٹن، ہاروی سے شدید متاثر

بنگلہ دیش میں سمندری طوفان، سینکڑوں گھر تباہ

مقامی عہدیدار ڈینیل گِبس نے ایک ریڈیو انٹرویو میں بتایا، ’’یہ غیرمعمولی تباہی ہے۔ جزیرے کا 95 فیصد حصہ تباہ ہو چکا ہے۔ میں شدید دھچکے کا شکار ہوا اور یہ تباہی لرزہ خیز ہے۔‘‘

سینٹ مارٹن کا جزیرہ ڈچ اور فرانسیسی ٹکڑوں میں بٹا ہوا ہے اور اس سمندری طوفان کی وجہ سے مقامی افراد کو پینے کے پانی کی قلت اور بجلی کی عدم دستیابی کا سامنا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق یہاں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ یقینی معلوم ہوتا ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہاں ہلاکتوں کی تعداد ’ظالمانہ حد تک‘ زیادہ ہو سکتی ہے۔

یہ طاقت ور طوفان دو جزائر پر مکمل تباہی کا باعث بن چکا ہےتصویر: Reuters/NOAA

سینٹ مارٹن کے جنوب مشرق میں واقع باربودا کا جزیرہ بھی اس سمندری طوفان سے شدید تباہی کا شکار ہوا ہے اور یہاں بھی 95 فیصد املاک تباہ ہو گئی ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق اس جزیرے پر 30 فیصد املاک تباہ ہو چکی ہیں

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق باربودا کا جزیرہ کسی ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے اور یہاں فی الحال ایک بچےکی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ اس جزیرے کی مجموعی آبادی 16 سو ہے۔

بھارت میں سمندری طوفان ’وردھا‘

01:29

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں