1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
ماحولپاکستان

سمندری طوفان اسنیٰ کراچی کے ساحل سے ٹل گيا

31 اگست 2024

گو کہ سمندری طوفان اسنیٰ کراچی کے ساحل سے ٹل گيا مگر شہر کے کئی علاقوں ميں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

BG Überschwemmungen | Pakistan
تصویر: Akhtar Soomro/REUTERS

محکمہ موسميات نے ہفتے کی سہ پہر بتايا کہ سندھ کے ساحل سے منسلک بحيرہ عرب کے شمال مشرق کی طرف سے بڑھنے والا سمندری طوفان اسنیٰ پچھلے چھ گھنٹوں سے مسلسل مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے اور سہ پہر تک کراچی سے 230 کلوميٹر جنوب مغرب ميں تھا۔ يہ سائيکلوں اس وقت گوادر سے جنوب مشرق کی طرف تين سو کلوميٹر کی دوری پر ہے۔ محکمہ موسميات کے مطابق طوفان کا يہ سلسلہ مغرب اور جنوب مغرب کی جانب بڑھتا رہے گا۔  

  

تصویر: IMAGO/Xinhua

قبل ازيں محکمہ موسمیات نے جمعرات کو متنبہ کیا تھا کہ کراچی سے 270 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب رن آف کچھ کے اوپر موجود ڈیپ ڈیپریشن یا انتہائی شدید دباؤ والا سسٹم آہستہ آہستہ جنوب مشرق کی طرف بڑھ رہا ہے اور ممکنہ طور پر سائکلونک اسٹارم کی صورت حال بن سکتی ہے۔ پھر جمعے کو محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا اور کراچی سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رہے۔

سندھ حکومت کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کم عمری کی شادیوں کی تحقیقات کا حکم

پاکستان میں بارشیں، سیلاب: مجموعی ہلاکتیں ڈیڑھ سو سے زائد

بھارت میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے بیسیوں ہلاک

محکمہ موسمیات کے ماہرين کے مطابق مون سون کے سيزن ميں سائيکلون شاذ و نادر ہی بنتے ہيں۔ چيف ميٹيورولسٹ ڈاکٹر سردار سرفراز کے مطابق، ''يہ ايک کبھی کبھار ہونے والا واقعہ ہے کيونکہ مون سون کے موسم ميں سائيکلون بننے کے امکانات کم ہوتے ہيں۔‘‘

ساحلی پٹی پر مچھيروں کو احکامات جاری کيے گئے تھے کہ وہ جمعے اور ہفتے کو سمندر ميں نہ جائيں۔

دريں اثناء ملک بھر ميں مون سون کی شديد بارشوں کے نتيجے ميں تباہی کے درميان جمعے کو کم از کم دو درجن افراد ہلاک بھی ہوئے۔ سندھ ميں جام شورو، دادو اور مير پور خاص کے اضلاع ميں نو انسانی جانيں گئيں۔ املاک کو بھی شديد نقصان پہنچا اور مختلف واقعات ميں تيس افراد زخمی بھی ہوئے۔

بلوچستان ميں لورا لئی، قلعہ سيف اللہ، دوکی اور ہرنئی اور جھل مگسی کے مقامات پر سيلابی ريلوں کی زد ميں آ کر تيرہ افراد لاپتہ ہو گئے تھے، جن ميں سے دو کا ابنی تک کچھ پتا نہيں۔ ملک کے شمال ميں شمالی دير ميں ايک ہی خاندان کے تيرہ افراد اس وقت ہلاک ہو گئے، جن مٹی کا دودہ گرنے کی وجہ سے ان کا مکان منہدم ہو گيا۔

اسی دوران پڑوسی ملک بھارت ميں بھی مون سون کی شديد بارشوں سے متعلق مختلف واقعات ميں رواں ہفتے کم از کم اکتيس افراد کی جان جا چکی ہے۔

لاہور میں ریکارڈ بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورت حال

01:40

This browser does not support the video element.

ع س / ع ت (مقامی میڈیا ذرائع)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں