1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سندھ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دو شدت پسند ہلاک

27 فروری 2021

پاکستان کی انسداد دہشت گردی پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے سکھر کے قریب شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کرکے دو افراد ہلاک کر دیے ہیں۔

انسداد دہشت گردی کی پولیس
انسداد دہشت گردی کی پولیستصویر: Getty Images/AFP/A. Ali

اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے یہ کارروائی ہفتے کو  صبح سویرے سکھر کے علاقے پٹنی میں کی۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں افراد پر سکیورٹی فورسز کے خلاف حملوں کا الزام تھا۔

انسداد دہشت گردی کی پولیس کے اہلکار شاہد سولنگی نے امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ سکیورٹی آپریشن کے دوران ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی اور  پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ اہلکار کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ میں دونوں شدت پسند مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: خواتین شدت پسندوں کا ٹارگٹ کیوں بنیں؟

ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق پاکستانی طالبان سے منسلک  نور اسلام گروپ سے بتایا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ دونوں افراد جنوبی وزیرستان اور خیبر پختونخواہ کے دیگر علاقوں میں پولیس اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

سولنگی کے مطابق دونوں افراد پر سکیورٹی فورسز کی نظر میں تھے اور کچھ روز پہلے ہی صوبہ سندھ میں داخل ہوئے تھے۔

پرتشدد واقعات میں اضافہ

رواں ہفتے کے آغاز میں بائیس فروری کو پاکستان کے سابقہ قبائلی علاقے میں ایک امدادی تنظیم کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں چار خواتین ہلاک ہو گئی تھیں۔ یہ خواتین ایک غير سرکاری تنظيم کے لیے کام کرتی تھیں۔

مزید پڑھیے: ایف اے ٹی ایف کا فیصلہ: ماہرین اور حکومت کو مایوسی

اس کے علاوہ حالیہ چند مہینوں کے دوران پاکستان میں عسکریت پسندوں کی جانب سے خاص طور پر سکیورٹی فورسز پر حملوں میں بھی تیزی دیکھی گئی ہے۔ ان میں زیادہ تر واقعات سابقہ قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں پیش آئے ہیں۔

پاکستانی فوج کے ترجمان جنرل بابر افتخار نے رواں ہفتے ایک پریس کانفرس کہا تھا  کہ فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملوں کے ردعمل میں پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ع آ / ش ج (اے پی)

امن 21: پاکستان میں 45 ممالک کی بحری فوجی مشقیں ختم ہو گئیں

03:01

This browser does not support the video element.

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں