1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سن 2019 میں مہاجرین کی یورپ آمد میں تقریباً دو گنا اضافہ

17 دسمبر 2019

جرمن اخبار میں شائع یورپی یونین کی ایک خفیہ رپورٹ کے مطابق ترکی سے یورپ آنے والے مہاجرین اور پناہ گزینوں کی تعداد گذشتہ برس کے مقابلے اس سال تقریباً دو گنا ہوگئی ہے۔

Griechenland | Flüchtlinge am Hafen von Elefsina nahe Athen
تصویر: Reuters/C. Baltas

جرمن اخبار 'ڈی ویلٹ‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اس سال جنوری سے وسط دسمبر تک ترکی سے 70,002 مہاجرین یورپی یونین کے مختلف ملکوں میں پہنچے جو سن 2018 کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً چھیالیس فیصد زیادہ ہے۔

تقریباً68000 مہاجرین بحیرہ ایجیئن عبور کرکے یونان پہنچے جہاں وہ ایسے مہاجر کیمپوں میں رہ رہے ہیں جو پہلے سے ہی گنجائش سے زیادہ بھرے ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مہاجرین کی ایک تھوڑی سی تعداد بلغاریہ، اٹلی اور قبرص بھی پہنچی۔

رواں برس یورپ پہنچنے والے سب سے زیادہ مہاجرین افغانستان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کی تعداد اس وقت کوئی 30 فیصد ہے جب کہ شام سے آنے والے پناہ گزینوں کا تناسب صرف 14 فیصد ہے۔ اس کے بعد پاکستان، عراق اور ترکی کے شہری ہیں جو بالترتیب 9.5 فیصد، آٹھ فیصد اور پانچ فیصد ہے۔

نئے مہاجرین کی یونان آمد کی وجہ سے  مختلف مہاجر کیمپوں پر دباو کافی بڑھ گیا ہے، کیونکہ وہ پہلے ہی بھرے ہوئے ہیں۔ وہاں کھانے، کپڑے اور دوائیوں کی کمی ہوگئی ہے۔ حکومت یونان پناہ گزینوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو اب ملک کے دوسرے حصوں کی طرف منتقل کررہی ہے۔

مہاجرین کی یونان آمد کی وجہ سے پناہ گزین کیمپوں پر دباو کافی بڑھ گیا ہےتصویر: Reuters/C. Baltas

موریا پناہ گزین کیمپ یونان کا سب سے بڑا استقبالیہ اور شناختی مرکز ہے۔ وہاں صرف تین ہزار افراد کی گنجائش ہے لیکن اس وقت اس کیمپ میں تقریباً بارہ ہزار پناہ گزین رہ رہے ہیں۔

اس نئی پیش رفت نے یورپی یونین اور ترکی کے درمیان مہاجرین کے متعلق ہوئے سن 2016 کے معاہدہ پر سوالات کھڑے کردئے ہیں اور دیکھا جا رہا ہے کہ آیا ترکی اس معاہدہ کی کس حد تک پاسداری کررہا ہے۔ اس معاہدے کے تحت پناہ گزینوں کو روکنے کے لیے ترکی کو مجموعی طور پر چھ ارب یورو کی مالی مدد دی گئی ہے۔ لیکن ترکی یورپی یونین پر اپنے وعدے پورے نہ کرنے کی مسلسل شکایت کرنے کے ساتھ ساتھ مزید فنڈ کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔

یوروپی یونین کی خفیہ رپورٹ میں واپح کیا گیا ہے کہ ایسی اطلاعات ہیں جن میں ترک کوسٹ گارڈی کی گشتی کشیوں نے مہاجرین کو روکنے کی کوشش نہیں کی بلکہ یونانی کوسٹ گارڈ کی نشاندہی کے باوجود ترکی نے مہاجرین کی کشتیوں کو یونانی سمندروں کی طرف بھیج دیا۔

ج ا/ ع ح  (نیوز ایجنسیاں)

مہاجرین کے لیے چرچ میں پناہ

01:40

This browser does not support the video element.

 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں