1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’سير کيجيے مگر تميز کے دائرے ميں رہ کر‘

28 ستمبر 2019

سعودی عرب نے بين الاقوامی سياحت کے ليے اپنے دروازے کھول ديے ہيں اور ساتھ ہی عوامی مقامات پر ’مناسب‘ رويے کے بارے ميں احکامات بھی جاری کيے ہيں، جن کی خلاف ورزی پر سياحوں پر جرمانہ عائد کيا جا سکتا ہے۔

WM 2018 Moskau arabische Touristen Fans
تصویر: picture-alliance/dpa/I. Fassbender

سعودی عرب ميں احکامات جاری کيے گئے ہيں کہ عوامی مقامات پر ’غير مہذب، بد تميزی يا بد تہذيبی‘ کے زمرے ميں آنے والے عوامل سرزد کرنے والے افراد کو جرمانے کی سزائيں سنائی جا سکتی ہيں۔ يہ پيش رفت ايک ايسے موقع پر ہوئی ہے جب رياض حکومت نے غیر ملکی سياحوں کے ليے اپنے ملک کے دروازے کھول ديے ہيں اور اس ضمن ميں ويزوں کے اجراء کا عمل آج اٹھائيس ستمبر سے ہی شروع ہو رہا ہے۔

سياحوں کے ليے ويزا حاصل کرنے کی ويب سائٹ پر مختلف جرائم درج ہيں جنہيں سرزد کرنے کی صورت ميں سياحوں پر جرمانہ عائد کيا جا سکتا ہے۔ فہرست ميں عوامی مقامات پر کوڑا کرکٹ پھينکنا، تھوکنا، لائن توڑ کر آگے بڑھنا، لوگوں کی بلا اجازت تصاوير يا ویڈيوز بنانا اور نماز کے وقت پر ميوزک بجانا شامل ہيں۔ فہرست ميں مجموعی طور پر انيس ايسے عوامل کی نشاندہی کی گئی ہے۔ جرمانے کی رقم پچاس ريال سے شروع ہوتی ہے اور زیادہ سے زیادہ جرمانہ چھ ہزار ريال ہے۔

رياض حکومت کی جانب سے جاری کردہ ايک بيان ميں وضاحت پيش کی گئی ہے کہ ان اقدامات کا مقصد يہ ہے کہ سياح جب سعودی عرب ميں ہوں، تو انہيں عوامی مقامات پر ’مناسب طرز عمل‘  کے بارے ميں آگاہی ہو اور وہ اس کا احترام کريں۔ بيان ميں واضح کيا گيا ہے کہ صرف اور صرف سعودی پوليس کو ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑنے اور ان پر جرمانہ عائد کرنے کا اختيار حاصل ہے۔

تازہ احکامات کے مطابق شراب نوشی پر سعودی عرب ميں پابندی اب بھی برقرار ہے۔ يہ البتہ واضح نہيں کہ غير ملکی غير شادی شدہ جوڑوں کو ايک ہی کمرے ميں رہنے کی اجازت دی جائے گی يا نہيں۔

سعودی عرب کے دروازے بین الاقوامی سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

سعودی عرب نے پہلی مرتبہ بین الاقوامی سیاحت کو متعارف کرانے کی پالیسی پر عمل شروع کر دیا ہے۔ اب سعودی عرب کے مذہبی مقامات کے علاوہ دوسرے تاریخی مقامات کے لیے ویزا درخواست آن لائن دی جا سکتی ہے۔ سیاحتی ویزوں کا اجراء اٹھائیس ستمبر سے شروع ہو گيا ہے۔ اس مناسبت دنیا بھر میں قائم سعودی سفارت خانوں کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ سعودی حکومت کی یہ کوشش ہے کہ سن 2030 تک مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کی تعداد ایک سو ملین تک پہنچ جائے۔

ہفتہ اٹھائیس ستمبر سے سعودی عرب کے لیے انچاس ممالک کے شہری آن لائن ویزے حاصل کرنے کے لیے درخواستیں جمع کرا سکتے ہيں۔ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات جمعے کی شام سے دستیاب ہيں۔ سعودی حکومت کی خواہش ہے کہ امریکا، جاپان اور یورپی ممالک کے سیاحوں کو سعودی عرب کی سیاحت کے لیے ترغیب دی جا سکے۔

سعودی عرب میں ’ویمن اونلی جم‘ کُھل گئے

02:00

This browser does not support the video element.

ع س / ش ح، نيوز ايجنسياں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں