سٹور میں ماسک نہ پہننے والا شہری پولیس کے ہاتھوں مارا گیا
17 جولائی 2020
کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عوامی جگہوں پر حفاظتی ماسک پہننا ابھی تک درجنوں ممالک میں لازمی ہے۔ مگر کسی سٹور میں ایسا حفاظتی ماسک نہ پہننے والا کوئی شہری پولیس کے ہاتھوں مارا جائے، اب پہلی بار یہ بھی ہو گیا ہے۔
اشتہار
کینیڈا سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ملک کے پبلک براڈکاسٹر سی بی سی نے بتایا کہ کینیڈین پولیس نے ایک ایسے 73 سالہ شہری کو گولی مار دی، جو قانون کے مطابق ایک مقامی فوڈ سٹور میں اپنی موجودگی کے دوران اپنے چہرے پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ماسک پہننے سے مسلسل انکاری تھا۔
یہ تند مزاج شہری اس سٹور میں نہیں بلکہ وہاں سے اپنی روانگی کے چند گھنٹے بعد پولیس کی فائرنگ میں مارا گیا۔ نشریاتی ادارے سی بی سی نے جمعرات سولہ جولائی کی شام بتایا کہ یہ شخص ایک سپر مارکیٹ میں بغیر ماسک کے داخل ہو گیا تھا۔
کورونا سے بچاؤ: خود کو صحت مند رکھیں اور باخبر رہیں
کورونا وائرس اب ایک عالمی وباء کی شکل اختیار کر چکا ہے، مگر پھر بھی اس کے حوالے سے خوف زدہ یا پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ بلکہ یہ زیادہ اہم ہے کہ آپ اپنے آپ کو صحت مند رکھیں اور ان حالات میں خود کو باخبر رکھیں۔
تصویر: Imago Images/photothek/U. Grabowsky
اپنی قوت مدافعت بڑھائیں
طبی طور پر کمزور اور کم قوت مدافعت رکھنے والے لوگوں پر کوئی بھی وائرس حملہ آور ہو سکتا ہے۔ وٹامن سی قوت مدافعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس مقصد کے لیے لیموں اور دیگر پھلوں کا استعمال اہم ہے۔
تصویر: Fotolia/Dino Osmic
ادرک اور لیموں کا پانی
ادرک کی دو قاشیں لیں اور تھوڑا سا لیموں کا رس ایک گلاس گرم پانی میں ڈال لیں۔ پھر اسے تھوڑا ٹھوڑا کر کے پیتے رہیں۔ آپ اس طرح دن میں ایک دو گلاس پی سکتے ہیں۔ یہ بات بھی اہم ہے کہ ان حالات میں پانی کافی زیادہ پیا جائے۔
تصویر: Imago Images/Rüdiger Wölk
زِنک
قوت مدافعت بڑھانے کے لیے وٹامن ڈی تھری اور زنک کا استعمال بھی بہت اہم ہے۔ اس مقصد کے لیے رات کو 15 ملی گرام زنک کی ٹیبلٹ کھائی جا سکتی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ زنک کورونا وائرس سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
تصویر: imago images/McPHOTO
محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں
جرمنی کے متعدی بیماریوں کے انسداد کے ادارے رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کے سربراہ نے اپنے ایک ٹیلی وژن انٹرویو میں لوگوں پر زور دیا کہ وہ عوامی اجتماعات سے دور رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگر انسانوں سے کم از کم دو میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنا اس بیماری سے بچنے کے لیے اہم ہے۔
تصویر: Reuters/E. Lopez
خود کو جرثوموں سے محفوظ رکھیں
اپنے ہاتھوں کو وقتاﹰ فوقتاﹰ پانی اور صابن سے دھونا اہم ہے۔ لیکن اگر آپ اپنے گھر یا دفتر سے باہر ہیں تو پھر جراثیم کش لوشن یا سینٹیٹائزر کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔
تصویر: AFP/S. Bozon
سکوں اور کرنسی نوٹوں سے احتیاط
ہمارے ہاتھ میں جو کرنسی نوٹ یا سکے پہنچتے ہیں وہ اس سے پہلے درجنوں یا سینکڑوں ہاتھوں سے گزر چکے ہوتے ہیں۔ لہٰذا خریداری کرتے ہوئے اس بارے میں احتیاط کرنا اہم ہے۔
تصویر: Colourbox/A. Makarov
6 تصاویر1 | 6
وہاں موجود ایک ملازم نے اسے کہا کہ اسے لازمی طور پر حفاظتی ماسک پہننا چاہیے۔ لیکن یہ شخص ماسک پہننے سے انکار کرتا رہا۔ اس پر دونوں کے مابین تکرار ہوئی، تو اس شخص نے سٹور کے ملازم پر حملہ کر دیا۔
اونٹاریو پولیس کے مطابق ٹورانٹو سے تقریباﹰ 200 کلومیٹر شمال کی طرف مائنڈن (Minden) نامی چھوٹے سے شہر میں اپنے ایک ملازم پر حملے کے بعد سپر مارکیٹ کی انتظامیہ نے پولیس کو فون کیا تو مشتعل ملزم جلدی میں وہاں سے فرار ہو گیا۔
ملزم کے فرار ہونے سے قبل پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی، مگر وہاں موجود عام شہریوں کی سلامتی کے پیش نظر پولیس نے ملزم کی گاڑی کو روکنے کی کوشش نہ کی۔
پولیس مطمئن تھی کہ اگر موقع پر نہ بھی روکا گیا، تو ملزم کو اس کی گاڑی کی نمبر پلیٹ کی وجہ سے پکڑ لیا جائے گا۔ یوں گاڑی کے رجسٹریشن نمبر کی مدد سے پولیس ملزم کے گھر تک پہنچ تو گئی مگر اس نے دیکھتے ہی دو رکنی پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔
اس دوران پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں گولیاں لگنے سے یہ ملزم شدید زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا، جہاں کچھ ہی دیر بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ بعد ازاں اونٹاریو پولیس کے خصوصی تفتیشی یونٹ SIU نے اپنے ایک بیان میں کہا، ‘‘پولیس کو ملزم کے گھر سے ایک نیم خود کار رائفل اور ایک پستول بھی ملا، جو سرکاری قبضے میں لے لیے گئے۔‘‘ پولیس نے ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی۔
م م / ش ح (اے ایف پی)
ایشیا سے امریکا تک، ماسک کی دنیا
آغاز پر طبی ماہرین نے ماسک پہننے کو کورونا وائرس کے خلاف بے اثر قرار دیا تھا لیکن اب زیادہ سے زیادہ ممالک اسے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ضروری سمجھ رہے ہیں۔ ایشیا سے شروع ہونے والے ماسک پہننے کے رجحان پر ایک نظر!
تصویر: picture-alliance/dpa/U. Zucchi
گلوز، فون، ماسک
جرمنی بھر میں ماسک کب لازمی قرار دیے جائیں گے؟ انہیں ایشیا میں کورونا وائرس کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ جرمنی کے روبرٹ کوخ انسٹی ٹیوٹ نے بھی ماسک پہننے کی تجویز دی ہے۔ یینا جرمنی کا وہ پہلا شہر ہے، جہاں عوامی مقامات اور مارکیٹوں میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
تصویر: Imago Images/Sven Simon/F. Hoermann
اپنی مدد آپ کے تحت
عالمی سطح پر ماسکس کی قلت پیدا ہو چکی ہے۔ ایسے میں کئی لوگ ماسک خود بنانے کا طریقہ سیکھا رہے ہیں۔ یوٹیوب اور ٹویٹر پر ایسی کئی ویڈیوز مل سکتی ہیں، جن میں ماسک خود بنانا سکھایا گیا ہے۔ جرمن ڈیزائنر کرسٹین بوخوو بھی آن لائن ماسک بنانا سیکھا رہی ہیں۔ وہ اپنے اسٹوڈیو میں ریڈ کراس اور فائر فائٹرز کے لیے بھی ماسک تیار کرتی ہیں۔
تصویر: picture-alliance/dpa/P. Pleul
مسکراہٹ
جرمن شہر ہنوور کی آرٹسٹ منشا فریڈریش بھی کورونا وائرس کا مقابلہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے کر رہی ہیں۔ ان کے ہاتھ سے تیار کردہ ماسک مسکراتے ہوئے چہروں اور معصوم جانوروں کی شکلوں سے مزین نظر آتے ہیں۔ اس آرٹسٹ کے مطابق وہ نہیں چاہتیں کہ وائرس لوگوں کی خوش مزاجی پر اثر انداز ہو۔
تصویر: picture-alliance/dpa/J. Stratenschulte
رنگین امتزاج
جمہوریہ چیک اور سلوواکیہ ایک قدم آگے ہیں۔ دونوں ملکوں نے ہی مارچ کے وسط میں عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا تھا۔ سلوواکیہ کی خاتون صدر اور وزیراعظم بطور مثال خود ماسک پہن کر عوام کے سامنے آئے تھے۔ اس کے بعد آسٹریا نے بھی دوران خریداری ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا تھا۔
تصویر: Reuters/M. Svitok
چین میں بہار
چین میں کسی وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک پہن کر رکھنا روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے شروع میں ہی وہاں لوگوں نے ماسک پہننا شروع کر دیے تھے۔ وہاں اس وبا کے باوجود یہ جوڑا محبت کے شعلوں کو زندہ رکھے ہوئے ہے اور باقی دنیا سے بے خبر بہار کا رقص کر رہا ہے۔
تصویر: AFP
اسرائیل، سب برابر ہیں
اسرائیل میں بھی سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ پولیس اور فوج مل کر وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے کرفیو کو نافذ العمل بنا رہے ہیں۔ آرتھوڈکس یہودی بھی ان قوانین سے مبرا نہیں ہیں۔ یروشلم میں ایک پولیس اہلکار الٹرا آرتھوڈکس یہودی کو گھر جانے کی تلقین کر رہا ہے۔
تصویر: picture-lliance/dpa/I. Yefimovich
غزہ میں آرٹ
گنجان آباد غزہ پٹی میں لوگ ماسک کے ذریعے اپنی فنکارانہ صلاحیتیوں کا اظہار کر رہے ہیں۔ غزہ حکام نے تمام تقریبات منسوخ کرتے ہوئے کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔ تیس مارچ کو اسرائیل کی سرحد کے قریب طے شدہ سالانہ احتجاجی مظاہرہ بھی منسوخ کر دیا گیا تھا۔
تصویر: Imago Images/ZUMA Wire/A. Hasaballah
ماکروں کے گمشدہ ماسک
فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں حفاظتی سوٹ اور ماسک تیار کرنے والی ایک فیکٹری کا دورہ کر رہے ہیں۔ سینکڑوں ڈاکٹروں نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں حفاظتی سازوسامان مہیا کرنے میں ناکامی پر حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ حفاظتی سامان نہ ہونے کے باوجود بہت سے ڈاکٹروں نے مریض کو تنہا چھوڑنے کی بجائے ان کا علاج کیا۔