1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سیاحوں سے بھرے یونانی جزیرے کوس میں زلزلہ، دو سیاح ہلاک

عابد حسین
21 جولائی 2017

یونانی جزیرہ کوس کو آج جمعہ اکیس جولائی کے روز زلزلے کے شدید جھٹکوں کا سامنا رہا۔ اس زلزلے نے قریبی ترک جزیرے بودرم پر موجود سیاحوں کو خوفزدہ کر دیا۔ کوس جزیرے پر مہاجرین کی کثیر تعداد بھی پائی جاتی ہے۔

Griechenland Erdbeben und Zerstörung auf Kos
تصویر: Reuters/M. Tory

یونانی پولیس کے مطابق اس زلزلے کی وجہ سے سیاحتی جزیرے کوس میں ایک انتالیس سالہ ترک شخص اور ایک بائیس برس کا سویڈش نوجوان ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ سیاح کوس جزیرے کے نائٹ کلب اور ریسٹورانٹوں کے علاقے میں موجود تھے کہ علی الصبح آنے والے زلزلے کی لپیٹ میں آ گئے۔ ان کی ہلاکت امکاناً ایک قریبی عمارت کی دیوار گرنے سے ہوئی ہے۔ کوس کے علاوہ بودرم میں کئی سڑکیں عمارتوں کے ملبوں سے بھری ہوئی ہیں۔

وسطی اٹلی طاقتور ور زلزلے سے پھر لرز اٹھا

انڈونیشیا میں شدید زلزلہ، کم از کم 92 ہلاک

ترکی میں انسانوں کے لائے ہوئے زلزلے کا خطرہ، انقرہ کے میئر

کوس میں 120 اور بودرم پر 80 افراد کے زخمی ہونے کا بتایا گیا ہے۔ اِن زخمیوں میں کم از کم سات سیاح شدید زخمی ہیں۔ زخمیوں کو یونانی شہروں ایتھنز اور کریٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایک سویڈش سیاح کی دونوں ٹانگیں بھاری ملبے کے نیچے آنے سے پوری طرح ضائع ہو  گئی ہیں۔

کوس جزیرے پر زلزلے کے بعد سیاحوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھاتصویر: picture alliance/dpa/AP/KosToday/Uncredited

زلزلے سے صرف یونانی جزیرے کوس پر ہی نہیں خوف و ہرس نہيں پھیلا بلکہ قریبی ترک جزیرہ بودرم کو بھی شدید جھٹکوں کا سامنا رہا۔ زلزلے کے بعد پیدا ہونے والے آفٹر شاکس زیادہ زوردار نہیں ہیں اور اس باعث جزیرے پر تعطیلات منانے والے سیاحوں نے اپنی ممکنہ واپسی کو مؤخر کر دیا ہے۔

اٹلی میں پھر طاقتور زلزلہ

01:47

This browser does not support the video element.

بودرم اور کوس پر ملبہ گرنے سے سڑکوں پر کھڑی کئی کاروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ زلزلے کے بعد کوس کے ہوائی اڈے کو عارضی طور پر بند بھی کر دیا گیا تھا۔ مقامی حکام کے مطابق کوس میں واقع عثمانی دور کی تاریخی و قدیمی مسجد میں زلزلے کے جھٹکوں نے دراڑیں ڈال دی ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی وجہ زیر سمندر زمینی چٹانوں میں پیدا ہونے والی شکست و ریخت ہو سکتی ہے۔ اِس امریکی ادارے نے یہ بھی بتایا کہ جمعے کو علی الصبح آنے والے اس 6.7 شدت کی شدت کے زلزلے کا مرکز ترک سیاحتی جزیرے بودرم سے قریب ساڑے دس کلومیٹر جنوب جب کہ یونانی جزیرے کوس سے قریب 16 کلومیٹر مشرق میں زیر سمندر تھا۔

کوس نامی یونانی جزیرے پر بے شمار مہاجرین وسطی یورپ پہچنے کا خواب لیے بھی براجمان ہیں۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں