جرمنی سیاسی پناہ کے ناکام درخواست گزاروں کو ملک بدر کرنے کی کارروائیوں میں تیزی لا رہا ہے۔ جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے اس سلسلے میں نئے اقدامات کی منظوری دی ہے، جن کے تحت ایسے تارکین وطن کو جلد از جلد ان کے آبائی ممالک واپس بھیجا جائے گا۔ اسی تناظر سے افغان باشندوں کی ملک بدری کی سرگرمیوں میں بھی تیزی نظر آ رہی ہے۔ اس حوالے سے ڈی ڈبلیو کے شعبہ اردو کے ایڈیٹر عاطف توقیر کی اے ٹی وی سے بات چیت۔