سیف علی خان کے بیٹے تیمور کا نام اور سوشل میڈیا کی نئی بحث
21 جنوری 2020
اداکار سیف علی خان کی اپنی ہی فلم پر تنقید کرنا بہت مہنگا پڑ گیا ہے۔ حکمراں جماعت بی جے پی کی ترجمان نے ان کے بیٹے تیمور علی خان کے نام کا ذکر کرتے ہوئے ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔
اشتہار
بالی وڈ کے اداکار سیف علی خان نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی ایک فلم 'تنہا جی' سے متعلق ایک انٹرویو میں بعض ایسی باتیں کہہ دیں کہ انھیں سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جا رہا ہے۔ فلم 'تنہا جی' (ان سنگ واریئر) ایک مراٹھی فوجی لیڈر پر مبنی ہے۔
انٹرویو کے دوران جب فلم میں جو سیاسی اور تاریخی منظر کے تناظر میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا، "میں نہیں سمجھتا کہ یہ تاریخ ہے۔ تاریخ کے بارے میں مجھے اچھی طرح سے معلوم ہے۔ میرے خیال سے شاید انڈيا کا تصور ہی اس وقت تک نہیں تھا، جب تک برطانیہ نے یہ تصور نہیں دیا۔"
اسی بات پر بحث شروع ہوگئی اور ٹویٹر پر لوگوں نے انھیں ٹرول کرنا شروع کر دیا۔ ایک شخص نے ہندوستان کا قدیم نقشہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ، :جناب کچھ لکھنے سے پہلے تاریخ کا مطالعہ کر لیا کریں۔" ایک دوسری صارف نے لکھا ہاں انڈيا کا تصور نہیں تھا اسی لیے تو "پشتینی امریکیوں کو ریڈ پاکستانی کہا جاتا ہے۔"
حکمراں جماعت بی جے پی کی ترجمان میناکشی لیکھی بھی اس بحث میں شامل ہو کر سیف علی خان کے سب سے چھوٹے بیٹے تیمور علی خان کے نام کا ذکر کرتے ہوئے بحث کا رخ ہی بدل دیا۔ انھوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا، " ترک بھی تیمور کو ظالم سمجھتے ہیں! لیکن پھر بھی کچھ لوگوں نے اپنے بیٹے کا نام تیمور رکھنا پسند کیا۔" ایک شخص نے ایک پرانی پینٹنگ شیئر کی جس میں تیمور کے پیچھے لاشوں کا ڈھیر دکھایا گيا ہے۔
اداکار سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ سے ان کے سب سے چھوٹے بیٹے کی پیدائش سن 2016 میں ہوئی تھی اور اس کا نام تیمورعلی خان رکھا۔ تیمور کے بھارت پر حملے کے تناظر میں انتہا پسند حامل ہندو رہنما سیف علی خان اور کرینہ کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔
اداکار سیف علی خان اس تنقید کو بے بنیاد قرار دیا۔ سنہ 2017 میں اس سے متعلق ایک تفصیلی انٹرویو میں انھوں نے کہا تھا کہ اُن کے بیٹے کا نام تیمور بادشاہ کے نام پر نہیں۔ ان کا کہنا تھا، "میں اور میری اہلیہ دونوں ہی کو اس لفظ کی آواز اور معنی سے پیار ہے۔ یہ ایک قدیم فارسی نام ہے جس کا مطلب آہن ہوتا ہے۔" آہن کے معنی فولاد یا لوہا ہے۔
ایک موقع پر سیف علی حان نے یہ بات بھی تسلیم کی تھی کہ ان کے بیٹے تیمور کے نام پر نکتہ چینی کے تناظر میں ابتدائی دنوں میں بیٹے کے نام کو تبدیل کرنے پر بھی غور کر چکے ہیں۔
پاکستان میں متنازعہ بھارتی فلم ’فینٹم‘ کی ہیروئن کترینا کیف
28 اگست کو ریلیز ہونے والی نئی بھارتی فلم ’فینٹم‘ میں سیف علی خان کے ہمراہ ہیروئن کے کردار میں جلوہ گر ہونے والی کترینا کیف ایک عشرے کے دوران 30 سے زائد فلموں میں کام کر چکی ہیں اور چوٹی کی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔
تصویر: AP
ٹریلر کی تعارفی تقریب
’فینٹم‘ میں 2008ء میں بھارتی شہر ممبئی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کو موضوع بنایا گیا ہے۔ اس تصویر میں کترینا کیف ممبئی میں منعقدہ اُس تقریب میں فوٹوگرافروں کے لیے پوز دے رہی ہیں، جس میں اس فلم کا ٹریلر متعارف کروایا گیا۔
تصویر: picture-alliance/AP Photo/R. Kakade
کبیر بیدی کے ساتھ
کترینا کیف جولائی کے اواخر میں ممبئی میں منعقدہ تقریب میں فلم ’فینٹم‘ کے ڈائریکٹر کبیر بیدی کے ساتھ۔اس فلم کی کہانی حافظ محمد سعید کے تصوراتی قتل پر مبنی ہے، جنہیں بھارت ان حملوں میں ملوث ہونے کا الزام دیتا ہے۔ حافظ سعید نے اپنے وکیل کی وساطت سے کہا ہے کہ یہ ایک پراپیگنڈا فلم ہے، جس پر پاکستان میں پابندی عائد کی جانی چاہیے۔
تصویر: picture-alliance/AP Photo/R. Kakade
آئٹم گرل
2003ء میں فلم ’بُوم‘ سے بالی وُڈ میں قدم رکھنے کے بعدکترینا ’سیاست‘ اور ’حکومت‘ جیسی سنجیدہ فلمیں بھی کر چکی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے ’چکنی چنبیلی‘ اور ’شیلا کی جوانی‘ جیسے سپرہٹ آئٹم نمبر بھی دیے ہیں۔
تصویر: Eros International
کان کے ریڈ کارپٹ پر
کترینا ہندوستان کی ان چند ایک اداکاراؤں میں سے ہیں، جنہوں نے کان فلم فیسٹیول میں شرکت کی ہے۔ اس سال وہ پہلی بار کان پہنچیں اور اپنے سیاہ گاؤن اور سرخ بالوں والی لُک کے ساتھ فیشن کی دنیا کو اپنا دیوانہ بنا دیا۔
تصویر: picture-alliance/EPA/G. Horcajuelo
سلمان کے ساتھ
سلمان خان کے ساتھ کترینا نے ’میں نے پیار کیوں کیا‘، ’پارٹنر‘ اور ’ایک تھا ٹائیگر‘ جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا۔ صرف آن سکرین ہی نہیں بلکہ نجی تعلقات کے حوالے سے بھی اس جوڑی کا خوب چرچا رہا۔ حال ہی میں سلمان نے کہا کہ بریک اَپ کے بعد بھی وہ ان کے دوست ہیں اور خاندان کا حصہ بھی۔
تصویر: P.Paranjpe/AFP/GettyImages
کب ہوگی شادی؟
فی الحال کترینا کے شائقین کا سب سے بڑا سوال یہی ہے۔ رنبیر کپور اورکترینا کیف دونوں ہی بالی وُڈ کے بہترین اداکار ہیں اور کام کے سلسلے میں انتہائی سنجیدہ نظر آتے ہیں۔ رنبیر کا کہنا ہے کہ کترینا سیٹ پر زیادہ تعریف نہیں کرتیں، صرف نقص ہی نکالتی رہتی ہیں۔
تصویر: Manpreet Romana/AFP/Getty Images
انتہائی محنتی
'زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘، ’بینگ بینگ‘ اور ’اگنی پتھ‘ میں کترینا کے ساتھ کام کرنے والے ریتک روشن کا بھی کہنا ہے کہ وہ انتہائی محنتی ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کترینا مردوں کی طرح کام کرتی ہیں۔
تصویر: Eros International
ناچنے میں اوّل
فلم ’دھوم تھری‘ میں ’کملی کملی‘ کے گیت پر کترینا کے رقص کی جم کر تعریف ہوئی۔ وہ اپنے رقص کے حوالے سے اتنی شہرت رکھتی ہیں کہ مادام تُساؤ میوزیم میں اُن کے مومی مجسمے میں بھی اُنہیں رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
تصویر: Rapid Eye Movies
ہم عصر اداکاراؤں کے ساتھ مقابلہ
یہ منظر 2012ء میں کولکتہ میں منعقد ہونے والے ایک فلمی میلے کا ہے۔ زبان سے پوری طرح سے واقف نہ ہوتے ہوئے بھی کترینا کیف نے پورے اعتماد کے ساتھ بالی وُڈ میں بننے والی فلموں میں کام کرنا شروع کیا اور انوشکا شرما، دیپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا جیسی اداکاراؤں کی سخت حریف ثابت ہوئیں۔
تصویر: DW
باربی گڑیا
کترینا بالی وُڈ کی واحد اداکارہ ہیں، جن پر ایک باربی گڑیا بھی بنی ہے۔ کترینا ہانگ کانگ میں پیدا ہوئیں، امریکی ریاست ہوائی میں پلی بڑھیں اور تعلیم لندن میں حاصل کی۔ پھر اُنہوں نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا۔ 1983ء میں ایک کشمیری بزنس مین محمد کیف اور اُن کی انگریز بیوی سوزانہ ترکیوتے کے ہاں جنم لینے والی کترینا کا اصل نام کترینا ترکیوتے تھا۔