سینٹ پیٹرز برگ میں حملہ اکبرزون جلیلوف نے کیا
4 اپریل 2017حکام نے بتایا ہے کہ اکبرزون جلیلوف کرغیزستان کے شہر اوش میں پیدا ہوا تھا اور اسے اس کے والد کی وجہ سے نوعمری میں روسی شہریت دی گئی تھی۔ حکام کا خیال ہے کہ جلیلوف مسلم انتہا پسندوں کی وجہ سے شدت پسندی کی جانب راغب ہوا تھا۔ تفتیشی حکام نے بتایا ہے کہ جس بیگ میں دھماکہ خیز مواد چھپایا گیا تھا، اس پر جلیلوف کے جینیاتی نشانات پائے گئے ہیں۔ گزشتہ روز ہوئے اس بم دھماکے میں چودہ افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوئے تھے۔
کریملن کے مطابق ضرورت پڑنے پر تفتیشی عمل میں مدد کے لیے غیر ملکی حکام کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔ روسی حکومت کے ترجمان دیمتری پیشکوف نے کہا ہے کہ یہ حملہ اس وقت کیا گیا، جب روسی صدر ولادی میر پوٹن سینٹ پیٹرزبرگ کا دورہ کرنے والے تھے۔ اس سے قبل کرغیزستان کی خفیہ ایجنسی کہہ چکی تھی کہ گزشتہ روز سینٹ پیٹرز برگ میں حملہ کرنے والا شخص کرغیز نژاد روسی شہری تھا۔ ابھی تک اس واقعے کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔