1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سینیٹر انوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم نامزد

12 اگست 2023

وزارت عظمیٰ کے منصب سے سبک دوش ہونے والے شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے ایک ملاقات میں نگران وزیراعظم کے عہدے کے لیے سینیٹر انوار الحق کے نام پر اتفاق کیا ہے۔

Pakistan, Parlamentsgebäude, Parlament, Unterhaus, gebäude, außen, Islamabad
تصویر: Raja I. Bahader/Pacific Press/IMAGO

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے شہباز شریف سے ملاقات کے بعد بتایا کہ ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کی نگرانی کرنے کے لیے انوار الحق کے انتخاب کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستانی صدر نے نامزد کردہ نام کی منظوری دے دی ہے۔ صدارتی دفتر نے اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔

’پاکستان اور اُس کے عوام کا دشمن انجام کو پہنچ گیا ہے‘

پاکستان کے نگران وزیر اعظم کے لیے دوڑ میں کون کون شامل

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے یہ طے کیا گیا کہ جو بھی وزیراعظم ہو اس کا تعلق کسی چھوٹے صوبے سے ہونا چاہیے تاکہ چھوٹے صوبوں کے شکایات کا ازالہ ہو سکے۔

یہ بات اہم ہے کہ پاکستانی دستور کے مطابق نگران وزیراعظم کا انتخاب قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر کے مشورے سے ہوتا ہے۔

اب نامزد نگران وزیراعظم اپنی کابینہ کا انتخاب کریں گے اور انتخابات کے انعقاد اور نئی اسمبلی کے وجود میں آنے تک بہ طور وزیراعظم اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

پاکستانی دستور کے مطابق اس سلسلے میں وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو کسی نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق کے لیے ڈیڈلائن ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب بارہ بجے مکمل ہونا تھی۔ دستوری طور پر اگر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کسی نام پر اتفاق نہ کریں تو ایسی صورت میں الیکشن کمیشن فریقین کی جانب سے پیش کردہ تین تین ناموں میں سے کسی ایک کو یہ ذمہ داری سونپ سکتا ہے۔

پاکستان سائفر تنازعہ: ’گفتگو کو غلط سمجھا گیا‘

11:30

This browser does not support the video element.

پاکستانی پارلیمان بدھ کے روز تحلیل ہوئی تھی اور دستور کے مطابق آئندہ نوے روز میں ملک میں انتخابات کا انعقاد ہونا ہے، تاہم حالیہ مردم شماری کے نتائج گزشتہ ہفتے ہی جاری کیے گئے ہیں، جس کے تحت نئی حلقہ بندیاں ہونا ہیں اور ایسے میں نوے روز میں انتخابات میں کچھ زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ تاہم آئندہ انتخابات جب بھی ہوں بظاہر سابق وزیراعظم عمران خان ان انتخابات میں حصہ لیتے دکھائی نہیں دیتے۔ عمران خان کو گزشتہ ہفتے ایک عدالت نے کرپشن کے ایک مقدمے میں سزا سنائی تھی۔

ع ت، ا ا (اے ایف پی، روئٹرز)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں