1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سیکس اینڈ دی سٹی2 ، ’پہلے والی بات نہیں‘

31 مئی 2010

سیکس اینڈ دی سٹی نامی مشہور فلم کے پہلے ورژن کے مقابلے میں نئی فلم سیکس اینڈ دی سٹی 2 کی مقبولیت میں خاصی کمی دیکھی گئی ہے۔

تصویر: AP

اس فلم کی نمائش کے پہلے چار روز میں شمالی امریکہ میں صرف 46 اعشاریہ تین ملین ڈالر مالیت کے ٹکٹس فروخت ہوئے۔ یہ فروخت اس سیریز کی پچھلی فلم کے مقابلے میں خاصی کم ہے۔ یہ اعداد وشمار اتوار کے روز جاری کئے گئے ہیں۔

دو برس قبل وارنر برادرز کی جانب سے ایچ بی او کی ایک سیریز کو بنیاد بنا کر بڑی سکرین کے لئے بنائی جانے والی اس فلم نے پہلے تین روز میں 57 ملین ڈالر کا کاروبار کیا تھا۔

روایتی طور پر امریکہ میں فلمیں جمعے کے روز نمائش کے لئے پیش کی جاتی ہیں، تاہم یہ نئی فلم یو ایس ہولی ڈے ویک اینڈ کی وجہ سے جمعرات کے روز نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی۔

دو برس قبل وارنر برادرز کی جانب سے ایچ بی او کی ایک سیریز کو بنیاد بنا کر بڑی سکرین کے لئے بنائی جانے والی اس فلم نے پہلے تین روز میں 57 ملین ڈالر کا کاروبار کیا تھاتصویر: 2008 Warner Bros. Ent.

ٹائمز وارنر کمپنی کے صدر برائے مقامی تقسیم کاری ڈین فیلم مان کا کہنا ہے کہ اس فلم کے بزنس کے حوالے سے صحیح طور پر اگلے ہفتے تک ہی کچھ کہا جاسکے گا۔’’ جی ہاں، مجھے بڑے بڑے ہندسے دیکھنے میں مزہ آئے گا۔ مگر اگلے ہفتے کے اختتام تک مجھے زیادہ تشویش نہیں۔‘‘

انہوں نے پیشن گوئی کی کہ اگلے ہفتے یہ فلم 53 ملین ڈالر تک کا بزنس کر سکتی ہے۔ فلمی صنعت کی طرف سے سامنے آنے والے اندازوں میں کہا جا رہا تھا کہ سیکس اینڈ دی سٹی 2 ممکنہ طور پر 60 ملین ڈالر تک کا کاروبار کر سکتی ہے۔

اس فلم میں پچھلی فلم کی طرح جیسیکا پارکر، کِم کیٹرال، سینتھیا نِکسن اور کرسٹین ڈیویس ایک مرتبہ پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہیں جبکہ سابقہ فلم کی طرح اس فلم کے ہدایتکار بھی مائیکل پیٹرک کنگ ہی ہیں۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں