شامی مہاجر بچوں کی بھولی باتوں سے پریانکا متاثر ہو گئیں
صائمہ حیدر
11 ستمبر 2017
عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ شامی مہاجر بچوں کو تعلیم کی دولت سے آراستہ کرنے کے لیے عالمی سطح پر مزید کوشش کی جانی چاہیے۔ چوپڑا نے یہ بات اردن میں ان مہاجر بچوں سے ملاقات کے بعد کہی۔
اشتہار
عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ شامی مہاجر بچوں کو تعلیم کی دولت سے آراستہ کرنے کے لیے عالمی سطح پر مزید کوشش کی جانی چاہیے۔ چوپڑا نے یہ بات اردن میں ان مہاجر بچوں سے ملاقات کے بعد کہی۔
اردن کے دارالحُکومت عمان میں بولی ووڈ اداکارہ اور بچوں کی بہبود کے عالمی ادارے یونیسف کی خیر سگالی سفیر پریانکا چوپڑا نے عمان کے ایک اسکول میں مہاجر بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور بات چیت کی۔
اس موقع پر چوپڑا نے کہا کہ مہاجر بچوں کی تعلیم کے لیے انفرادی طور پر بھی مدد کی جانی چاہیے۔ بھارتی فلم اسٹار نے اردن میں اپنے قیام کے پہلے روز خبر رساں ادارے اے پی سے ایک انٹرویو میں کہا ،’’ ہمیں اس معاملے کو اپنے ہاتھوں میں لینے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ہماری دنیا ہے۔ اقوام عالم کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ محض شامی مہاجرین کا بحران نہیں بلکہ انسانیت کا بحران ہے۔‘‘ چوپڑا کے مطابق مناسب مدد کے بغیر ایک پوری نسل تعلیم نہ ہونے کے سبب شدت پسندی کی طرف مائل ہو سکتی ہے۔
سن دو ہزار گیارہ میں شام میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد سے اب تک قریب پانچ ملین شامی باشندے ترک وطن کر چکے ہیں جن میں زیادہ تر اپنے پڑوسی ممالک اردن، ترکی، لبنان، عراق اور مصر میں مقیم ہیں۔
بڑی تعداد میں اس نقل مکانی کے سبب میزبان ممالک پر بھی بوجھ پڑا ہے۔ ان ممالک کو خصوصاﹰ اسکولوں میں مہاجر بچوں کے داخلے کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔ نصف ملین سے زائد اسکول جانے کی عمر والے شامی مہاجر بچے تعلیم کی سہولت سے محروم ہیں۔
پریانکا چوپڑا نے اردن کے دارالحکومت عمان میں یونیسف کی مدد سے چلنے والے ایک اسکول کا دورہ کیا جہاں شامی مہاجر بچے زیر تعلیم ہیں۔ یونیسف اردن میں ’مکانی‘ کے نام سے ایسے دو سو تعلیمی مراکز چلا رہی ہے۔
پریانکا نے بچوں سے اُن کی دلسپیوں اور مشاغل کے بارے میں گفتگو کی۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ بچوں کی امید بھری باتوں نے انہیں بہت متاثر کیا ہے۔
امیر ترین ٹی وی اداکارائیں، پریانکا چوپڑا ٹاپ ٹین میں
دنیا کی پہلی ایک سو با اثرخواتین کی فہرست میں شامل ہونے کے بعد بالی وُڈ کی صف اول کی اداکارہ پریانکا چوپڑا دنیا کی پہلی دس سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والی ٹی وی کی اداکاراؤں کی فہرست میں بھی شامل ہو گئی ہیں۔
تصویر: picture-alliance/dpa/G.D'Alema
ٹی وی پر بہترین کوالٹی کا مواد
کہا جاتا ہے کہ ٹیلی ویژن اپنے سنہری دور سے گزر رہا ہے۔ چاہے کیبل ٹی وی چینلز ہوں یا آن لائن اسٹریمنگ سروسز، آج ٹی وی پر بہترین کوالٹی کا مواد دیکھنے کو دستیاب ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ٹی وی پر کام والے اداکار بھاری معاوضے وصول کر رہے ہیں۔
تصویر: picture-alliance/dpa/G.D'Alema
صوفیا ویرگارا نمبر ون
سالانہ 43 ملین ڈالر کے ساتھ سب سے زیادہ معاوضہ کمانے والی اداکارہ صوفیا ویرگارا ہیں۔ صوفیا مسلسل پانچ برسوں سے اس فہرست میں نمبر ون ہیں۔ صوفیا ویرگارا کو ٹی وی سیریل ’ماڈرن فیملی‘ کا اسٹار مانا جاتا ہے۔
تصویر: Reuters/A. Latif
’بگ بینگ‘ کی اداکارہ فہرست میں نمبر دو پر
سالانہ 24.5 ملین ڈالر کمانے والی کیلے کوکو اس فہرست میں نمبر دو پر ہیں۔ نامور ٹی وی سیریل ’بگ بینگ‘ میں ’پینی‘ نامی کردار نبھانے والی کیلے کوکو اس سیریل کی ایک قسط کے لیے ایک ملین ڈالر معاوضہ وصول کرتی ہیں۔
تصویر: Kevin Winter/Getty Images for Critics' Choice Television Awards
ہر شو میں حسین نظر آتی ہوں
سالانہ 15 ملین ڈالر معاوضہ وصول کرتے ہوئے مینڈی کیلنگ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ مینڈی کیلنگ کا کہنا ہے،’’میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ میں اپنے ہر شو میں حسین نظر آتی ہوں اور اس شو کے ہر مرد اداکارسے زیادہ معاوضہ حاصل کرتی ہوں۔
تصویر: Getty Images/K. Djansezian
ساتویں نمبر پر سٹانا کیٹک
سالانہ 14.5 ملین ڈالر معاوضے کے ساتھ اس فہرست میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر ایلن پومپیو اور ماریسکا ہرگیٹے ہیں۔ چھٹے نمبر پر کیری واشنگٹن اور ساتویں نمبر پر سٹانا کیٹک ہیں۔
تصویر: Getty Images/F.Harrison
عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا
سالانہ 11 ملین ڈالر معاوضہ حاصل کرنے والی ہیں، بھارت کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا، جو اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہیں۔ امریکی چینل اے بی سی کے سیریل ’کوانٹیکو‘ میں پریانکا کا طاقتور کردار انہیں اس فہرست میں لے آیا ہے۔
تصویر: Getty Images/AFP/J. Samad
’ماڈرن فیملی‘ کی ایک اور اداکارہ اس فہرست میں
اس فہرست میں نویں نمبر پر جولیانا مارگیولس ہیں اور دسویں نمبر پر سالانہ دس ملین ڈالر کمانے والی ڈرامہ سیریل ’ماڈرن فیملی‘ کی اداکارہ جولی بوون ہیں۔