1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتامریکہ

شام: روسی جنگی طیاروں نے امریکی ڈرونز کو ہراساں کیا، امریکہ

7 جولائی 2023

امریکی فوج کا کہنا ہے روسی جنگی طیاروں نے دوسری بار شمال مغربی شام میں امریکی ڈرونز سے خطرناک حد تک قریب میں پرواز کی۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے دونوں واقعات کی ویڈیوز بھی جاری کی ہیں۔

US-Luftwaffe belästigen russische Kampfflugzeuge zum zweiten Mal in zwei Tagen amerikanische Drohnen über Syrien
تصویر: U.S. Air Force/AP/picture alliance

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ شمال مغربی شام میں 24 گھنٹے سے بھی کم عرصے میں چھ جولائی جمعرات کے روز دوسری بار روس کے جیٹ طیاروں نے خطرناک حد تک امریکی ڈرون کے قریب پرواز کی۔

یوکرینی جنگ کے دوران جوہری ہتھیاروں میں اضافہ

امریکی فضائیہ کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ لیفٹینٹ جنرل الیکس گرینکیوچ نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کو شمال مغربی شام میں مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے کے قریب پیش آیا۔

روسی سرزمین پر حملوں سے امریکہ نے خود کو الگ کر لیا

ان کا کہنا تھا، ''روسی طیارے نے ڈرون کے سامنے شعلے گرائے اور اس انداز میں خطرناک حد تک قریب سے پرواز کی کہ اس سے اس میں شامل تمام طیاروں کی حفاظت کو خطرہ لاحق ہو گیا تھا۔''

جی سیون سربراہی اجلاس کا آغاز، روس پر نئی پابندیاں

امریکی فضائیہ کی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کرنل مائیکل اینڈریوز نے کہا کہ ''ایس یو 34 اور ایس یو 35 کے ذریعے اتنے قریب سے پرواز کرنے اور امریکی ڈرون ایم کیو -9  پر براہ راست شعلے گرا کر روس کی جانب سے ہراساں کرنے کا عمل تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔''

امریکہ اور مغرب اقوام متحدہ کے نظام میں بحران کے ذمہ دار، روس

ان کا مزید کہنا تھا کہ '' یہ کوئی جلد بازی سے کیا گیا کام نہیں تھا، بلکہ اس سے کہیں زیادہ ایک دیرپا اور غیر پیشہ ورانہ فعل تھا۔''

بحیرہ اسود میں 'روسی جیٹ نے امریکی ڈرون کو تباہ' کر دیا

امریکہ اور روس دونوں ہی کی فوجیں شام میں تعینات ہیںتصویر: U.S. Air Force/AP/picture alliance

 جب روسی جیٹ طیارے نے امریکی ایم کیو -9 کے سامنے پرواز کی

اس سے ایک دن پہلے یعنی بدھ کے روز بھی شام میں روسی جیٹ طیاروں نے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے ایک امریکی ڈرون کو ہراساں کیا تھا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے بدھ اور جمعرات کے روز ہونے والے دونوں واقعات کی ویڈیوز جاری کی ہیں۔

امریکی ڈرون کی تباہی کے حوالے سے روس و امریکی وزرائے دفاع میں بات چیت

بدھ کے روز کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک روسی ایس یو35 جنگی جہاز ریپر ڈرون ایم کیو -9 کے بہت قریب پرواز کر رہا ہے، جبکہ ایک دوسرا روسی پائلٹ اس کے سامنے اپنا جیٹ طیار اڑا رہا ہے۔

گرینکیوچ نے پہلے واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا، ''ایک روسی پائلٹ نے اپنے طیارے کو ایم کیو -9 کے سامنے رکھا اور آفٹر برنر لگایا، جس سے طیارے کو محفوظ طریقے سے چلانے کی آپریٹر کی صلاحیت کم ہو گئی۔''

روس سے 'لاپرواہی' سے باز رہنے کا مطالبہ

لیفٹینٹ جنرل الیکس گرینکیوچ نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ ''ہم شام میں روسی افواج پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس طرح کی لا پرواہی سے باز رہیں اور ایک پیشہ ور فضائیہ سے جس طرز عمل کی توقع کی جاتی ہے، اسی کے معیار کے مطابق عمل کریں۔''

امریکہ اور روس دونوں ہی کی فوجیں شام میں تعینات ہیں۔ امریکہ کی توجہ شام میں نام نہاد اسلامی شدت پسند تنظیم ''اسلامک اسٹیٹ'' کے جنگجو گروپ سے لڑنے پر مرکوز ہے۔ جبکہ روس صدر بشار الاسد کے سخت ترین اتحادیوں میں شامل رہا ہے۔

چار ماہ قبل ہی کی بات ہے، ایک روسی جیٹ طیارے نے بحیرہ اسود کے اوپر اڑنے والے نے ایک امریکی ایم کیو -9 ریپر ڈرون کو بین الاقوامی پانیوں میں مار گرایا تھا اس کے بعد سے یہ نئے واقعات سامنے آئے ہیں۔

ص ز/ ج ا (اے پی، اے ایف پی)

یوکرین F16 جنگی طیاروں سے روس پر حملہ کرنا چاہتا ہے؟

02:34

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں