1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شاہین آفریدی گھٹنے کی چوٹ کے باعث دوسرے ٹیسٹ سے باہر

22 جولائی 2022

پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ اتوار کے روز شروع ہو رہا ہے۔

Cricket Tag 5 Test | Bangladesh - Pakistan
تصویر: Munir Uz Zaman/AFP

سری لنکا اور پاکستان کے درمیان گالے میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو چار وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔ اس میچ میں شاہین آفریدی نے پہلی اننگز میں چار وکٹیں لی تھیں۔ پاکستانی ٹیم کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ شاہین آفریدی اتوار کے روز سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ٹیسٹ میچ میں امام الحق پہلی مرتبہ اسٹمپ آؤٹ، قصور کس کا؟

للت مودی اور سشمِتا سین کی جوڑی، سوشل میڈیا پر بحث

شاہین آفریدی اب تک 99 ٹیسٹ وکٹیں لے چکے ہیں اور امید کی جا رہی تھی کہ وہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سو کا ہندسہ عبور کر لیں گے، تاہم زخمی ہونے کی بنا پر اب وہ یہ ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز  فیلڈنگ کے دوران دنیش چندی مل کی ایک شاٹ پر  باؤنڈری بچاتے ہوئے شاہین آفریدی گر گئے تھے۔ گو کہ اس طرح وہ کسی فریکچر کا شکار نہیں ہوئے تاہم بتایا گیا ہے کہ ان کا گھٹنا چھل جانے کے بعد سوج گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی کی جگہ حارث رؤف یا فہیم اشرف میں سے کسی کو کھلایا جا سکتا ہے۔ سری لنکا کی جانب سے بھی مہیش تھکشانا کی جگہ لاکشیتھا مانا سنگھے کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ تھکشینا کا ہاتھ پہلے ٹیسٹ میچ میں زخمی ہو گیا تھا۔

’خواب مرتے نہیں‘ کرکٹر صبا نظیر

03:37

This browser does not support the video element.

میزبان ٹیم کی جانب سے پاتھم نسانکا کو آسٹریلیا سیریز میں کووِڈ انیس ٹیسٹ مثبت آنے پر واپس بلا لیا گیا تھا۔ سری لنکا کی جانب سے وکٹ کیپر نروشن ڈکویلا کے متبادل کا اعلان بھی نہیں کیا گیا، تاہم ٹیم کے ترجمان کے مطابق دنیش چندی مل وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

ع ت / م م (اے پی)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں