1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شاہ رخ خان سپر ہیرو کے روپ میں

24 اکتوبر 2011

بھارت میں 26 اکتوبر کو اہم مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر شاہ رخ خان کی سائنس فکشن فلم را۔ ون نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔

Fotos von Samay Tamrakar
تصویر: webdunia

45 سالہ شاہ رخ خان کی یہ فلم دیوالی پر پیش کی جانے والی ممکنہ طور پر واحد بلاک بسٹر فلم ہوگی، جس کی کامیابی کے امکانات خاصے روشن ہیں۔ روشنیوں کے تہوار ’دیوالی‘ کے موقع پر بھارتی شائقین کی بہت بڑی تعداد موج مستی کرنے کے لیے سینما ہالز کا رخ کرتی ہے۔ ایسے میں Ra One کو اچھا بزنس ملنے کا امکان ہے۔ روایتی طور پر دیوالی کے دن بڑے بجٹ کی متعدد فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جاتی ہیں اور ان کے درمیان ایک سخت مقابلے کی فضاء دیکھنے کو ملتی ہے تاہم اس سال شاہ رخ کی فلم کے مقابلے میں بظاہر کوئی بڑی فلم نہیں ہے۔

قریب 20 ملین ڈالر کی لاگت سے بننے والے یہ سپر ہیرو فلم اب تک بالی ووڈ میں بننے والی مہنگی ترین فلموں میں سے ایک ہے۔ فلم ناقدین کے خیال میں یہ فلم باکس آفس پر ماضی کے تمام پرانے ریکارڈ توڑ دے گی۔ فلم میں شاہ رخ ایک سپر ہیرو G One کا کردار نبھا رہے ہیں، جو دنیا کو تباہ کرنے کی کوشش میں مگن ولن Ra One سے مقابلہ کرکے اسے شکست فاش دینے میں کامیابی پالیتا ہے۔

سلمان خانتصویر: AP

بھارتی فلموں کے کاروباری پہلو پر نظر رکھنے والی تجزیہ نگار کومل مہتا کے بقول یہ فلم شائقین کو دیوانہ کردے گی اور لوگوں کو ٹکٹس حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا رہے گا۔ شاہ رخ خان اپنی اس فلم کی مقبولیت کے لیے گزشتہ کئی مہینوں سے تشہیری مہم چلائے ہوئے ہیں۔

شاہ رخ خان کے فنی کیریئر میں دیوالی پر جاری کی گئی فلمیں خاصی اہمیت کی حامل رہی ہیں۔ ان کی مشہور فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ اور ’اوم شانتی اوم‘ بھی دیوالی کے موقع پر ہی ریلیز کی گئی تھیں۔ اب کی بار نمائش کے لیے پیش کی جانے والی فلم Ra One شاہ رخ کی نجی کمپنی ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ کے تحت تیار کی گئی ہے۔ اس حوالے سے بھی اس فلم کی کامیابی شارہ رخ کے لیے اہم ہے۔

عامر خانتصویر: AP

معتبر بھارتی اخبار دی ہندوستان ٹائمز سے وابستہ مایانک شیکھر کا کہنا ہے کہ فلم پر اٹھنے والے اخراجات باآسانی پورے کر لیے گئے ہیں۔ اس فلم کے ٹی وی حقوق 350 ملین روپے میں فروخت کیے گئے ہیں جبکہ ایڈورٹائزنگ کے ذریعے بھی بہت بڑی رقم حاصل کرلی گئی ہے۔

شیکھر کے بقول شاہ رخ خان کو آخری بار ’مائی نیم از خان‘ میں دیکھا گیا تھا، جبکہ اس کے مدمقابل دیگر فلمی ستارے مسلسل فلموں میں آرہے ہیں، ’سلمان خان نے تین ہٹ فلمیں دی ہیں جبکہ عامر خان بھی تین کامیاب کمرشل فلمیں دے چکا ہے‘۔ شیکھر کے بقول روایتی طور پر عید کے موقع پر سلمان، دیوالی پر شاہ رخ اور کرسمس کے موقع پر عامر کی فلم کامیاب ہوتی ہیں۔

رپورٹ: شادی خان سیف

ادارت: عاطف بلوچ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں