فیس بک نے رواں ہفتے یورپی پولیس ایجنسیوں (یورو پول) کی ایک میٹنگ میں شرکت کی ہے، جس میں شدت پسندانہ پروپیگنڈا کے انسداد کے لیے عملی اقدامات پر غور کیا گیا۔
اشتہار
بتایا گیا ہے کہ اس ملاقات میں یورپی پولیس عہدیداروں اور فیس بک کے وفد کے علاوہ انسٹاگرام کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ اس اجلاس میں شدت پسندوں اور جہادیوں کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹس کے ذریعے پروپیگنڈا کرنے اور ایسے گروہوں کی جانب سے دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے استعمال ہونے والے مواد کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات پر غورکیا گیا۔
دی ہیگ میں ہونے والے اس اجلاس میں فیس بک کی شرکت غیرعمومی ہے، کیوں کہ اس سے قبل یورپی پولیس عہدیدار فیس بک کے ساتھ مل کر شدت پسندی کے فروغ کے انسداد کے لیے کام تو کرتے رہے ہیں، تاہم فیس بک خود ایسے کسی اجلاس کا حصہ نہیں بنا۔ بتایا گیا ہےکہ یہ اجلاس جمعے کے روز منعقد ہوا اور اس میں برطانیہ، فرانس اور بیلجیم کے پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔
مہاجرین کا دل بہلاتا پاکستانی تارک وطن
02:39
اس اجلاس میں شدت پسندانہ مواد کی شناخت اور دہشت گردی سے متعلق مواد کے تیزی سے خاتمے پر بات ہوئی۔ اس حوالے سے عملی اقدامات میں فیس بک کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ یوروپولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آن لائن پروپیگنڈا مواد کے خاتمے کے لیے پورپی پولیس فیس بک کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کوشش کی جا رہی ہے کہ شدت پسندوں اور دہشت گردوں سے ان ویب سائٹس کو محفوظ بنایا جائے۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ دہشت گردوں اور دہشت گردی کی معاونت کرنے والی پوسٹوں کو ہٹانے کے عزم پر قائم ہے۔ فیس بک کے مطابق جیسے ہی یہ معلوم ہوتا ہے کہ پلیٹ فارم کا غلط استعمال ہو رہا ہے، اس کا فوراﹰ انسداد کیا جاتا ہے۔
چھٹا بین الاقوامی تھیٹر اور موسیقی میلہ
کراچی میں ناپا کے زیر اہتمام چھٹا بین الاقوامی تھیٹر اور میوزک فیسٹیول اٹھارہ دن اسٹیج پر رنگ بکھیرنے کے بعد اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔
تصویر: DW/F.Umbreen
نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے طلبہ پیش پیش
اس میلے میں شائقین فن نے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے طالبعلموں کے علاوہ غیر ملکی وفود کی شاندار پرفارمنس کو خاصی پذیرائی دی۔
تصویر: DW/F.Umbreen
جرمن پرفارمنس ’ہوٹل پروپیگنڈا‘
میلے کا آغاز جرمن ڈائریکٹر اور کوریوگرافر بریگل گیوکا کی رقص اور موسیقی پر مبنی پرفارمنس ’ہوٹل پروپیگنڈا‘ سے کیا گیا، جو اپنے منفرد خیال اور پیشکش کے باعث ایک نہایت دلچسپ تجربہ رہا۔
تصویر: DW/F.Umbreen
ہر روز نت نئی پرفارمنسز
اس برس اس میلے میں ڈرامے اور رقص پر منبی 24 پروگرامز پیش کیے گئے۔ ان میں موسیقی کے پروگراموں کی تعداد زیادہ رہی۔
تصویر: DW/F.Umbreen
طلبہ کے لیے سیکھنے کے مواقع
اس بار اس فیسٹیول میں ناپا کے موجودہ اور فارغ التحصیل طالبعلموں کو غیر ملکی طائفوں کے ساتھ پرفارم کرنے کا موقع ملا، جس سے انہوں نے بھر پور فائدہ اٹھایا۔
تصویر: DW/F.Umbreen
کراچی کی مختلف ثقافتوں کے رنگ
اس برس فیسٹیول میں پانچ ایسی پرفارمنسز بھی پیش کی گئیں، جن میں کراچی کی مختلف زبانوں، ثقافتوں اور موسیقی کے سُروں کا رنگ و عکس شامل تھا۔
تصویر: DW/F.Umbreen
گائیکی کے بھی نمونے
اس بار رقص و موسیقی کے ساتھ ساتھ گائیکی کے نمونے بھی سننے کو ملے۔ اس میلے میں جرمنی اور فلسطین کے علاوہ امریکا، برطانیہ، نیپال اور اٹلی سے آئے ہوئے گروپوں نے بھی اپنی کارکردگی سے حاضرین سے داد سمیٹی۔
تصویر: DW/F.Umbreen
اسٹیج پر سُروں کے رنگ
معروف پاکستانی ستار نواز استاد نفیس احمد کی جانب سے علامہ اقبال کی نظم شکوہ و جواب شکوہ پر کلاسیکل ستار کی پیشکش اس برس پیش کی جانے والی خاص پرفارمنس رہی۔
تصویر: DW/F.Umbreen
’گاؤں میں روشنی‘
پاکستان کی معروف کلاسیکل رقاصہ شیما کرمانی نے تحریک نسواں کے تحت ’گاؤں میں روشنی‘ کے عنوان سے ایک ڈرامہ پیش کیا، جس میں خواتین کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی گئی۔
تصویر: DW/F.Umbreen
اٹھارہ دنوں کی عمدہ کارکردگی کے لیے شکریہ
بین الاقوامی تھیٹر اور میوزک فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کے اختتامی دن اس میلے کے منتظمین نے بین الاقوامی پرفارمرز کے ساتھ جاری اس سلسلے کو اگلے برس بھی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
تصویر: DW/F.Umbreen
ایک کامیاب میلہ
اٹھارہ روز تک روزانہ دو پرفارمنسز نے فنکاروں کو بھی خوب مصروف رکھا اور اسٹیج ڈراموں کے شائقین کو بھی بہت کچھ دیکھنے اور سننے کو ملا۔ میلے کے منتظمین اس سال کے میلے کو بھی بہت کامیاب قرار دے رہے ہیں۔
تصویر: DW/F.Umbreen
ملکوں ملکوں کے فنکار
یہ پہلی بار تھا کہ پاکستان میں فلسطین سے آئے ایک تھیٹر گروپ نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ انگریزی اور عربی زبان میں پیش کی گئی فلسطینی پیشکش ’ریٹرن ٹو فلسطین‘ کو حاضرین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔
تصویر: DW/F.Umbreen
روایت اور جدت کا امتزاج
رقص، موسیقی اور اسٹیج پرفارمنسز سے سجے اس میلے میں مسلسل اٹھارہ دن تک شائقین کے لیے مختلف اوقات میں ہر روز دو پرفارمنسز پیش کی گئیں۔ ان میں سے ایک پرفارمنس ناپا کے طالبعلوں کی جانب سے پیش کی جاتی رہی اور ایک بین الاقوامی آرٹسٹوں کے لیے مختص ہوتی تھی۔
تصویر: DW/F.Umbreen
12 تصاویر1 | 12
فیس بک کے مطابق وہ اب تک دہشت گردانہ مواد کی حامل قریب نوے فیصد پوسٹوں کی شناخت اور ہٹانے میں کامیابی ہوئی ہے، تاہم اس سلسلے میں مزید سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
یہ بات بھی اہم ہے کہ شدت پسند اور دہشت گرد تنظیمیں بہ شمول ’اسلامک اسٹیٹ‘ سماجی رابطے کی ویب سائٹس کو اپنے پروپیگنڈا مواد کی ترویج اور شدت پسندانہ سوچ میں اضافے کے لیے استعمال کرتی آئی ہیں۔