مقررہ حد سے زیادہ شراب نوشی کے بعد گاڑی چلانے کے الزام میں انگلش قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان وین رُونی پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ جمعے کی صبح انہیں گرفتارکر لیا گیا تھا تاہم بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
اشتہار
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے برطانوی پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایورٹن کے اسٹرائیکر وین رونی کو یکم ستمبر کی رات دو بجے ان کے گھر کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ وہ مقررہ حد سے زیادہ شراب نوشی کے بعد گاڑی چلا رہے تھے۔ مقامی میڈیا کے مطابق رونی لندن کے شمال مغربی علاقے چیشائر میں اپنے گھر کے قریب ہی گرفتار کیے گئے۔
پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اکتیس سالہ رونی کو بعد ازاں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ اب وہ اٹھارہ ستمبر کو اسٹاک پورٹ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوں گے۔
یورپی چیمپئن شپ کے ’ستارے‘
کھیلوں کے کسی بھی اہم مقابلے میں کچھ نئےکھلاڑی ابھر کر سامنے آتے ہیں۔ تاہم فرانس میں فٹ بال کی یورپی چیمپئن شپ میں ایسے بہت سے فٹ بالر شامل ہیں، جو پہلے ہی ’اسٹار‘ بن چکے ہیں۔ ان میں چند کھلاڑیوں کی تصاویر
تصویر: picture alliance/dpa
ڈیوڈ الابا
یوڈ الابا بے شک اپنے کلب بائرن میونخ میں ایک دفاعی کھلاڑی کے طور پر شامل ہیں تاہم وہ اپنی قومی ٹیم آسڑیا کا اہم ترین مڈ فیلڈ کھلاڑی بھی ہیں۔ الابا نے یورپی کپ کے لیے کوالیفائینگ میچوں میں تین گول کیے اور تین مرتبہ فٹ بال کو گول میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ الابا پہلی مرتبہ یورپی چیمپئن شپ میں حصہ لے رہے ہیں۔
تصویر: Reuters
گیرتھ بیل
گیرتھ بیل 26 سال کی عمر میں ہی ثابت کر چکے ہیں کہ وہ ایک پھرتیلے اور باصلاحیت فٹ بالر ہیں۔ وہ اپنی قومی ٹیم ’ویلز‘ کے ایک ایسے اہم کھلاڑی ہیں کہ جن کے پیروں کا بوسہ لیے بغیر گیند آگے نہیں بڑھ پاتی۔ سن 1958 کے بعد پہلی مرتبہ ویلز کی ٹیم کسی بڑے ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہے۔
تصویر: Getty Images/AFP/J. Guez
ہاکان شالھان اوغلو
ہاکان شالھان اوغلو کارنرز اور فری کِک لگانے کے ماہر ہیں لیکن اپنی ٹیم یعنی ترکی کی جانب سے کھیلتے ہوئے وہ مڈ فیلڈ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بائیس سال کی عمر میں ہی وہ ترک ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی بن چکے ہیں۔ وہ جرمن کلب بائر لیورکوزن کی جانب سے کھیلتے ہیں۔
تصویر: picture-alliance/empics/O. Humphreys
کرسٹیانو رونالڈو
پرتگال کے اس سپر اسٹار سے فٹ بال کے تقریباً تمام ہی مداح واقف ہیں۔ چیمئنز لیگ کے فائنل مں ان کی پینلٹی کک نے ریئل میڈرڈ کو چیمپئن بنایا ہے۔ وہ چار مرتبہ فٹ بالر آف دی ایئر کا اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں۔ وہ پرتگال کو یورپی چیمپئن بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
تصویر: Getty Images/AFP/F. Leong
کیون ڈے برؤنے
کیون ڈے برؤنے نے دو سال میں برازیل میں ہونے والی فٹ بال کے عالمی کپ میں اپنی ٹیم بیلجئم کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کیا تھا۔ انہی کی وجہ سے بیلجئم کوارٹر فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہو پایا تھا۔ تاہم اس مرتبہ کیون کی کوشش ہے کہ یورپی چیمپئن شپ میں بیلجئم کا سفر کوارٹر فائنل پر ہی ختم نہ ہو جائے۔
تصویر: AFP/Getty Images/J. Thys
زلاتان ابراہیمووچ
سویڈن کے ابراہیمووچ کا یہ آخری بین الاقوامی ٹورنامنٹ ہے۔ وہ ایک عرصے سے سویڈن کے اہم ترین کھلاڑی ہیں۔ وہ ایک ایسے کھلاڑی ہیں، جو گراؤنڈ میں اترنے کے بعد توجہ چاہتے ہیں۔ وہ پیرس کے کلب سینٹ گرمانیا سے بھی کھیلتے رہے ہیں۔ ان کی ماہانہ آمدنی پندرہ لاکھ یورو ہے۔
تصویر: Getty Images/AFP/J. Nackstrand
آندریس اینیئستا
ابراہیمووچ کی طرح اسپین کے آندریس اینیئستا کی بھی یہ آخری یورپی چیمپئن شپ ہے۔ فرانس میں کھیلے جانے والے ان میچوں میں بھی امید ہے کہ اینیئستا اسپین کی فتوحات میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ 32 سالہ اینیئستا کی صلاحیتوں کو غیر معمولی قرار دیا جاتا ہے۔
تصویر: picture alliance/Demotix
لورینزو انسینئے
لورینزو انسینئے اطالوی ٹیم کہ وہ کھلاڑی ہیں، جو یورپی چیمپئن شپ کے دوران اپنی ٹیم کی جانب سے کوئی بڑا اپ سیٹ کر سکتے ہیں۔ دو سال قبل برازیل میں ہونے والے عالمی کپ میں انہوں نے صرف ایک ہی میچ کھیلا تھا تاہم حالیہ سیزن میں بارہ گول کرنے کے بعد کوچ انتونیو کونتے انہیں ٹیم کا حصہ بنانے پر مجبور ہو گئے۔
تصویر: Getty Images
ہیری کین
ٹوٹنہائم کلب کی جانب سے کھیلنے والے ہیری کین نے 2014ء اور 2015ء میں پریمیئر لیگ کے میچوں کے دوران اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا۔ ان کی اسی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں انگلینڈ کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ کہا جا رہا ہے کہ وہ یورپی چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ گول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
تصویر: picture-alliance/dpa/M. West
روبرٹ لیوونڈوفسکی
39 سالہ روبرٹ لیوونڈوفسکی اب تک جرمن فٹ بال لیگ بنڈس لیگا میں تیس گول کر چکے ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ یورپی فٹ بال چیمپئن شپ میں اپنے ملک پولینڈ کے لیے بھی اسی طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں گے۔
تصویر: picture-alliance/dpa/B. Zborowski
مانوئیل نوئر
اگر کسی بھی ٹیم کے پاس مانوئیل نوئر جیسا گول کیپر ہو تو اسے زیاہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ گزشتہ برسوں کے دوران یہ جرمن کھلاڑی گول کیپنگ کو ایک نئی سطح پر لے گیا ہے۔ ان کا شمار دنیا کے بہترین گول کیپرز میں ہوتا ہے۔
تصویر: A. Hassenstein/Bongarts/Getty Images
پاؤل پوگبا
پاؤل پوگبا اپنے کلب یوونتوس کی جانب سے کھیلتے ہوئے ایک اسٹار بن چکے ہیں۔ تاہم اب فرانس کے اس کھلاڑی کے پاس خود کو ایک سپر اسٹار ثابت کرنے کے لیے یورپی چیمپئن شپ کی صورت میں ایک موقع ہے۔ وہ مڈ فیلڈ میں فرانس کے ایک اہم ترین کھلاڑی ہیں۔
تصویر: imago/MIS
آندرے یارمولینکو
یارمولینکو کا شمار فٹ بال کی دنیا کے ان چند اہم ترین نوجوان کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، جس پر بہت سے یورپی کلبس کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔ امید ہے کہ وہ اپنی انہی صلاحیتوں کی بنا پر اپنی ٹیم یوکرائن کو یورپی چیمپئن شپ کے اگلے مرحلوں تک لے جانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
تصویر: picture alliance/dpa
13 تصاویر1 | 13
انگلش قومی ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ یعنی 119گول اسکور کرنے والے کھلاڑی رونی نے گزشتہ ہفتے ہی بین الاقوامی فٹ بال کو خیر باد کہا تھا۔ انہوں نے ترپن بین الاقوامی میچوں میں انگلش ٹیم کی نمائندگی کی اور کپتانی کے فرائض بھی سر انجام دیے۔
انگلش ٹیم کے کوچ گیرتھ ساؤتھ گیٹ نے گزشتہ ہفتے ہی انہیں پیشکش کی تھی کہ وہ ورلڈ کپ کوالیفانگ راؤنڈ کے سلسلے میں جمعے کے دن مالٹا کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں شرکت کریں لیکن رونی نے یہ دعوت قبول نہیں کی تھی۔
رونی تیرہ برس تک انگلش پریمئر لیگ میں مانچسٹر یونائٹڈ کی نمائندگی کرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر ایورٹن ایف سی نامی اس کلب کا حصہ بن چکے ہیں، جہاں سے انہوں نے فٹ بال کھیلنا شروع کیا تھا۔
مانچسٹر یونائٹڈ کا حصہ ہوتے ہوئے انہوں نے اپنی ٹیم کو پانچ انگلش ٹائٹلز، ایک ایف اے کپ، تین لیگ کپس، یوروپا لیگ اور سن دو ہزار آٹھ کی چیمپئنز لیگ جتوانے میں بھی اہم کردار کیا تھا۔
یورپی فٹ بال چیمپئن شپ کے پُر کشش ترین کھلاڑی
کوئی منفرد انداز کا مالک تو کسی کے لہراتے شاندار بال، کچھ ویسے ہی مردانہ وجاہت کے شاہکار: اس گیلری میں دیکھیے اس ٹورنامنٹ میں شریک وہ دس کھلاڑی، جو ہمارے خیال میں پُر کشش ترین ہیں، ویسے آپ کی رائے مختلف بھی ہو سکتی ہے۔
تصویر: Getty Images/APF/J. Nackstrand
ژان زَومر (سوئٹزرلینڈ)
البانیا کے خلاف پہلے راؤنڈ کے میچ میں لوگوں کی نظریں بار بار سوئس ٹیم کے گول کی جانب اٹھتی تھیں، جہاں ستائیس سالہ گول کیپر ژان زَومر ایک چٹان کی طرح کھڑا نظر آتا تھا۔ عام طور پر یہ کھلاڑی جرمنی کی بورُسیا موئنشن گلاڈ باخ ٹیم کے لیے کھیلتا ہے: خوبصورت چہرہ، لمبے بال اور سب سے بڑھ کر ایک شاندار گول کیپر۔
تصویر: picture-alliance/dpa/MAXPPP/A.Surel
جالوئیجی بُوفون (اٹلی)
’جی جی‘ بوفون کی عمر اڑتیس برس ہے اور وہ موجودہ یورپی چیمپئن شپ کے عمر رسیدہ ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہے۔ وہ گزشتہ تقریباً بیس برسوں سے اٹلی کی ٹیم کا گول کیپر چلا آ رہا ہے اور یہی ایک چیز اُس کی بلوغت اور مردانگی کا ثبوت کہی جا سکتی ہے: چمکتی نیلی آنکھیں، سیاہ بال اور جیت کے لیے ایسی مجنونانہ جدوجہد، جو کوئی نیا نیا میدان میں آیا کھلاڑی ہی کیا کرتا ہے۔
تصویر: picture-alliance/dpa/Citypress24
جیروم بوآتینگ (جرمنی)
بوآتینگ بیس بال کی ٹوپی پہنے ہوئے ہو، اُس نے عینک لگا رکھی ہو، جوگنگ کا لباس پہن رکھا ہو یا وہ کسی تھری پیس سُوٹ میں ملبوس ہو، وہ ہر طرح کے لباس میں اچھا نظر آتا ہے۔ مردوں کے جریدے GQ نے 2015ء میں اُسے جرمنی کے سب سے خوش لباس مرد کا خطاب دیا تھا۔ اِس غیر معمولی کھلاڑی میں خود اعتمادی کُوٹ کُوٹ کر بھری ہے اور اسی لیے ہم نے اُسے اس ٹورنامنٹ کے پُر کشش ترین کھلاڑیوں میں شامل کیا ہے۔
تصویر: Imago/Ulmer/Cremer
بِرکِیر بیارناسون (آئس لینڈ)
ہلکے سنہری رنگ کے لمبے بال، چھوٹی چھوٹی داڑھی اور بے پرواہانہ انداز: یہ ہیں برکِیر بیارناسون۔ اپنا فٹ بال کیریئر ختم کرنے کی صورت میں بعد وہ سرفنگ سکھانے والے اُستاد کے طور پر آسانی سے ایک نیا کیریئر شروع کر سکتے ہیں۔ آئس لینڈ کی ٹیم کے اس مِڈ فِیلڈر کو اُس کی غیر معمولی اور منفرد شکل و صورت کی وجہ سے اس گیلری میں شامل کیا گیا ہے۔
تصویر: Getty Images/AFP/O. Andersen
جیرار پیکے (اسپین)
جب ہسپانوی کھلاڑی جیرار پیکے میدان میں دوڑتا ہے تو وہ گھر میں بیٹھی ہوئی اپنی اہلیہ شاکیرا پر ہی نہیں بلکہ بے شمار دلوں پر بجلی گراتا ہے۔ اسپین کی ٹیم کے چھوٹی چھوٹی داڑھی والے اس دفاعی کھلاڑی کو ایک دنیا پُر کشش مانتی ہے۔ جب وہ اپنے سر کی مدد سے گیند کو گول میں پھینکتا ہے تو زیادہ لوگوں کو گول ہونے یا نہ ہونے سے زیادہ اس کھلاڑی کے شاندار بالوں کی فکر ہوتی ہے۔
تصویر: Getty Images/A. Caparros
گیرتھ بیل (ویلز)
اپنے خوبصورت بالوں کی وجہ سے خصوصاً خواتین میں بہت مقبول یہ کھلاڑی ہسپانوی ٹیم ریال میڈرڈ میں سٹرائیکر کے طور پر کھیلتا ہے۔ اگر ویلز کی ٹیم پہلے راؤنڈ سے آگے نکلی ہے تو اس میں اس کھلاڑی کا بھی اہم کردار ہے۔ گیرتھ بیل کامیابی کے آسمان پر ہونے کے باوجود کسی طور یہ ظاہر نہیں کرتا کہ وہ ایک سٹار ہے۔ اُس نے انگلینڈ کی طرف سے کھیلنے کی بجائے ویلز کی کمزور ٹیم کا انتخاب کیا، جس سے اُس کی کشش اور بڑھ گئی۔
تصویر: Getty Images/S. Forster
باستیان شوائن شٹائیگر (جرمنی)
اس تصویر میں جرمن کھلاڑی باستیان شوائن شٹائیگر اپنی سرب گرل فرینڈ آنا ایوانووِچ کے ساتھ نظر آ رہا ہے۔ چند سال پہلے تک کوئی شاید سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ’شوائنی‘ کے مختصر نام سے مشہور یہ کھلاڑی بھی پُر کشش کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ پائے گا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ کھلاڑی نہ صرف ٹیم کا کپتان بنا ہے بلکہ وہ جہاں کہیں بھی جاتا ہے، اُس کی شخصیت میں بلوغت اور خود اعتمادی لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔
تصویر: Imago/ZUMA Press
آندریس انیئیستا (اسپین)
یہ ہسپانوی کھلاڑی روایتی معنوں میں تو شاید پُر کشش نہ ہو۔ اس کا قد صرف ایک میٹر اور اکہّتر سینٹی میٹر ہے، اُس کا گنجا پن بھی نمایاں ہے ا ور اُس کے انداز و اطوار میں بھی کچھ غیر معمولی نہیں ہے تاہم اس ہسپانوی سٹار کھلاڑی کی کچھ اور چیزیں بہر حال متاثر کن ہیں۔ میدان میں ایک ماہر اور کامیاب کھلاڑی ہونے کے باوجود وہ میدان سے باہر بے پناہ سادگی اپناتا ہے۔ لوگوں سے اُس کی یہی قربت اُسے پُر کشش بناتی ہے۔
تصویر: Getty Images/D. Ramos
آتواں گرِیس مان (فرانس)
اس فرانسیسی کھلاڑی کا قد ایک میٹر اور پچھتر سینٹی میٹر ہے لیکن شروع شروع میں اُسے اکثر یہ سننا پڑتا تھا کہ تمہارا قد بہت چھوٹا ہے۔ اب وہ ایک مدت ہوئی، یہ ثابت کر چکا ہے کہ اُس کے بارے میں جو جو کچھ کہا گیا، وہ سب لغو تھا۔ وہ خاص فرانسیسی کشش کا مالک ایک کامیاب کھلاڑی ہے اور دو ٹیموں ’آٹلیٹیکو میڈرڈ‘ اور ’ایکوئپ ٹریکولور‘ کے لیے کھیلتا ہے۔
تصویر: Getty Images/AFP/F. Fife
ایشلے ولیمز (ویلز)
کرشماتی شخصیت کا مالک یہ کھلاڑی اپنی خوبصورت مسکراہٹ کے ساتھ پُر کشش اور خوبصورت نظر آتا ہے۔ وہ ویلز کی قومی ٹیم کا کپتان ہے اور کھیل کے میدان کے باہر اپنے سماجی اور فلاحی منصوبوں کی وجہ سے بھی شہرت رکھتا ہے۔ اسی وجہ سے لوگ اُس کے ساتھ ہمدردی بھی رکھتے ہیں اور اُسے محبت بھی دیتے ہیں۔