1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتپاکستان

شمالی وزیرستان میں جھڑپیں، لفٹیننٹ کرنل سمیت چھ فوجی ہلاک

5 اکتوبر 2024

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد کے نزدیک جھڑپوں میں فوج کی جوابی کارروائی میں چھ شدت پسند بھی مارے گئے۔ اس علاقے میں حالیہ ماہ میں پاکستانی سکیورٹی فورسز پر عسکریت پسندوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

پاک افغان سرحد پر پاکستانی فوج پر تحریک طالبان پاکستان کے حملے معمول بنتے جارہے ہیں
پاک افغان سرحد پر پاکستانی فوج پر تحریک طالبان پاکستان کے حملے معمول بنتے جارہے ہیںتصویر: FAROOQ NAEEM/AFP

پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں افغان سرحد کے قریب ہونے والی ایک جھڑپ میں اس کے کم از کم چھ  فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں چھ عسکریت پسند بھی مارے گئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں رات بھر ہونے والی لڑائی میں فوجی جوانوں کی قیادت کرنے والے ایک لیفٹیننٹ کرنل بھی مارے گئے۔

پاک افغان سرحد پر عسکریت پسندوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کا نشانہ اکثر سکیورٹی فورسز ہی ہوتی ہیںتصویر: Inter-Services Public Relations/REUTERS

یہ خطہ ماضی میں القاعدہ اور افغان طالبان سے منسلک عسکریت پسندوں کا گڑھ رہا ہے۔  آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا، ''پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔‘‘

اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں طالبان کے کابل پر قبضہ کے بعد سے پاکستانی طالبان کی طرف سے پاکستان میں تشدد میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ خیال رہے کہ نظریاتی طورپر ہم آہنگی پائے جانے کے باوجود پاکستانی طالبان اپنے افغان ہم منصبوں سے ایک الگ گروہ ہیں۔

پاکستانی وزارت داخلہ کی ایک رپورٹ کے مطابق صرف 2023 میں، 930 افراد، جو بنیادی طور پر سکیورٹی اہلکار تھے، دہشت گردی کی کارروائیوں میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر تقریباً 2000 افراد زخمی بھی ہوئے۔

شمالی وزیر استان کا علاقہ افغان طالبان اور القاعددہ کے شدت پسندوں کا گڑھ رہ چا ہےتصویر: Muhammed Semih Ugurlu/Anadolu/picture alliance

پاکستان میں برسوں سے جاری تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی پر تشدد کارروائیوں میں تقریباً 80,000 پاکستانی مارے جا چکے ہیں۔ ٹی ٹی پی پاکستان میں حکومت کا تختہ الٹنا چاہتی ہے اور اسلامی قانون یعنی شریعت پر مبنی سخت قوانین والی وہی حکومت نافذ کرنا چاہتی ہے، جیسا کہ افغانستان میں طالبان نے قائم کر رکھی ہے۔

ش ر/ر ب(ڈی پی اے)

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں