چین اور روس شنگھائی تعاون تنظیم کو استعمال کرتے ہوئے ایک ملٹی پولر ورلڈ آرڈر بنانے کے خواہاں ہیں۔ ایس سی او کے سربراہی اجلاس میں دیگر اہم عالمی علاقائی موضوعات کے علاوہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات اور تعاون پر بھی گفتگو متوقع ہے۔ بدلتی جغرافیائی سیاست میں دونوں اہم ممالک شمار کیے جانے لگے ہیں۔