1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شنگھائی: ڈائمنڈ لیگ کی پہلی دوڑ بولٹ کے نام

24 مئی 2010

دنیا کے تیز رفتار ترین انسان کہلانے والے جمیکا کے کھلاڑی یوسین بولٹ نے عالمی ڈائمنڈ لیگ کے سلسلے میں چینی شہر شنگھائی ہونے والی پہلی دوڑ جیت لی ہے۔

تصویر: AP

اتوار کو ہونے والی دو سو میٹر کی دوڑ میں بولٹ نے مقررہ فاصلہ انیس اعشاریہ سات چھ سیکنڈز میں طے کیا۔ بولٹ کو دو سو میٹر کا فاصلہ انیس اعشاریہ انیس سیکنڈ میں طے کرنے کا عالمی ریکارڈ حاصل ہے۔

2008ء میں بیجنگ اولمپکس میں تین گولڈ میڈلز جیتنے کے بعد بولٹ کی چین میں یہ پہلی دوڑ تھی۔ اس پہلی دوڑ میں بولٹ کے حریف امریکی ایتھلیٹ اینجیلو ٹیلر رہے۔ انہوں نے 200 میٹر کا فاصلہ 20 اعشاریہ چار تین سیکنڈز میں طے کیا۔تیسرے نمبر پر ایک اور امریکی ایتھلیٹ رایَن بیلے کے حصے آیا، جنہوں نے یہ فاصلہ 20 اعشاریہ چار تین سیکنڈ میں طے کیا۔ مشہور امریکی اتھیلٹ ٹائیسن گے نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا کہ وہ یوسین بولٹ کا ریکارڈ توڑنا چاہتے ہیں۔ دوسری طرف اس دوڑ سے قبل بولٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہ ٹائیسن گے عالمی ریکارڈ توڑنے کے خواہش مند ہیں تو ہوں مگر وہ دوڑ انہیں نہیں جیتنے دیں گے۔

یاسین بولٹ فتح کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئےتصویر: AP

امریکی کھلاڑی ٹائیسن گے اور بولٹ کے ہم وطن کے آصفا پاؤل نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ رواں برس یوسین بولٹ کو ہرانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

بولٹ نے اتوار کے روز اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت وہ اپنے ’’آف سیزن‘‘ سے گزر رہے ہیں اور زیادہ سے زیادہ آرام کرنا چاہتے ہیں تاہم ان کی پوری کوشش ہو گی کہ وہ ناقابل شکست رہیں اور اگلی مرتبہ اسی اعزاز کے ساتھ ورلڈ چیمپین شپ مقابلوں میں شرکت کریں۔

شنگھائی میں ہونے والے مقابلے ڈائمنڈ لیگ کا پہلا مرحلہ تھے۔ رواں برس اس لیگ کے چودہ ایونٹس منعقد کئے جائیں گے اور ان میں سولہ دوڑیں جیتنے والے ایتھلیٹ کو ہیروں کی ٹرافی اور نقد انعام دیا جائے گا۔ ڈائمنڈ لیگ کی اگلی دوڑ ناورے کے دارالحکومت اوسلو میں چار جون کو منعقد ہو رہی ہے۔


رپورٹ: عاطف توقیر

ادارت: امجد علی

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں