شہباز شریف پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ بننے کے لیے تیّار
7 جون 2008اشتہار
سیاسی طور پر پاکستان کے طاقت ور ترین صوبے پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ نواز گروپ کے صدر میاں شہباز شریف کے نو برس کے بعد ایک بار پھر وزیرِ اعلیٰ بننے کا راستہ ہموار ہو چکا ہے۔ گزشتہ روز انہوں نے ضمنی انتخابات میں پنجاب اسمبلی کا بلا مقابلہ رکن بننے کے بعد اسمبلی کا حلف اٹھا لیا ۔ دوسری جانب دوست محمّد کھوسہ پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ کی حیثیت سے مستعفی ہو گئے ہیں ۔