1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شہباز شریف کی برطانوی وزیر جیک سٹراء سے ملاقات

15 ستمبر 2008

وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے پیر کے روز لاہور میں برطانوی وزیر انصاف جیک سٹراء سے ایوان وزیر اعلیٰ میں ملاقات کی اور اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا-

تصویر: Tanvir Shahzad

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے برطانوی وزیر کو بتایا کہ صوبے کی ترقی اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں اور تعلیم اور صحت سمیت تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر بھر پور توجہ دی جا رہی ہے - انہوں نے کہا کہ صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے بھی ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں اور بیرونی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے- انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی اور تخریب کاری کا سامنا ہے اور ان مسائل کو ختم کئے بغیر ملک میں معیشی ترقی ممکن نہیں- شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے آزاد عدلیہ کا قیام بھی ناگزیر ہے۔

اس ملاقات میں برطانوی وزیر کو صوبے میں ترقیاتی سرگرمیوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیاگیا- پنجاب کے سربراہ حکومت نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان گہرے تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی و اقتصادی تعاون سے یہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے-

برطانوی وزیر انصاف جیک سٹراء نے کہا کہ برطانیہ کو پاکستان کی سا لمیت عزیز ہے اور وہ اسے ایک مستحکم ملک دیکھنا چاہتا ہے کیونکہ برصغیر کے لوگوں کی بڑی تعداد برطانیہ میں مقیم ہے اور وہ بھی پاکستان کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔ جیک سٹراء نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات آئندہ دنوں میں اور بھی مضبوط ہوں گے-

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں