پاکستان اور خاص کر صوبہ خیبر پختونخوا میں خواتین کو کھیلوں کے بہت ہی کم مواقع میسر ہیں۔ لیکن اپنی محنت اور لگن کے باعث شہناز کمال پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی پہلی رجسٹرڈ تھری سٹار اور انٹرنیشل باکسنگ کی ون سٹار کوچ بن گئی ہیں۔ شہناز کمال اب کئی نوجوان لڑکیوں کو باکسنگ کی تربیت فراہم کر رہی ہیں۔