شیر کا بچہ گھر میں: پاکستانی یوٹیوبر کو ’ٹیلر میڈ‘ سزا
29 جنوری 2025اس مقدمے میں اس یوٹیوبر نے گزشتہ ہفتے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا تھا۔ اب لاہور کی ایک مقامی عدالت نے انہیں اس جرم میں کوئی جرمانہ کرنے یا سزائے قید سنانے کے بجائے کمیونٹی سروس کی سزا سنائی ہے۔ رجب بٹ کو اس جرم میں دو سال تک قید کی سزا ہو سکتی تھی۔ لیکن عدالت کے جج نے ان کے لیے ایک ایسی سزا کا حکم سنایا، جس کا ایک بہتر اور تعمیری پہلو بھی ہے۔ اسی لیے اس سزا کو ’ٹیلر میڈ‘ سزا کہا جا رہا ہے۔
جنگلی حیات کی اسمگلنگ کا توڑ، جاسوس افریقی چوہے میدان میں
عدالتی حکم کے مطابق اس یوٹیوبر کو اب ایک سال تک ہر مہینے جانوروں کے حقوق کے تحفظ کے موضوع پر پانچ منٹ کی ایک ویڈیو بنا کر یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے تمام اکاؤنٹس سے اپ لوڈ کرنا پڑا کرے گی۔ اس سزا کا مقصد پاکستانی عوام میں جنگلی حیات کے تحفظ کی ضرورت سے متعلق آگہی میں اضافہ کرنا ہے۔
پاکستان: کراچی چڑیا گھر کے جانورعدم توجہ کا شکار ہیں
رجب بٹ کو شیر کا بچہ شادی میں تحفے کے طور پر دیے جانے کے بعد صوبہ پنجاب کے محکمہ جنگلی حیات کے حکام کو اس کی اطلاع سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کےباعث ملی تھی، جسے تقریباﹰ دس ملین مرتبہ دیکھا گیا تھا۔
سن 1970 سے جنگلی حیات کی آبادی میں 73 فیصد کی کمی آئی ہے
یہ ’’تحفہ‘‘ ملنے کے بعد رجب بٹ رات گئے تک مہمانوں کے ساتھ اپنی شادی کی پارٹی مناتے رہے تھے، لیکن اگلی صبح پولیس نے چھاپہ مار کر ان کے گھر کے گیراج میں موجود شیر کا بچہ اپنے قبضے میں لے لیا تھا اور دلہے اور دلہن کو ایک رات پولیس کی تحویل میں گزارانا پڑی تھی۔
ز ع / م م (اے ایف پی)