1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جنوبی ایشیا میں ساڑھےتین ملین سے زائد بچے صاف پانی سے محروم

13 نومبر 2023

یونیسیف کی طرف سے پیر کو شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا میں تقریباً 347 ملین بچے پانی کی قلت کا شکار ہیں۔ صاف پانی سے محروم جنوبی ایشیا کے پچپن فیصد بچے دنیا بھر کے بچوں کی کُل آبادی کا ایک چوتھائی بنتے ہیں۔

Pakistan | Wasserknappheit
تصویر: Jan Ali Laghari/Pacific Press/picture alliance

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بہبود اطفال کے ادارے یونیسیف کے ایک تجزیے کے مطابق، اس خطے میں مجموعی طور پر 18 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد کا 55 فیصد پانی کی قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے اس خطے میں دنیا بھر کے بچوں کی کُل آبادی کا ایک چوتھائی سے زیادہ آباد ہے۔ یونیسیف کے مطابق دنیا میں پائے جانے والے صاف پانی کا صرف چار فیصد اس خطے میں دستیاب ہے۔ موسمیاتی تبدیلیاں پانی کی کمی سے دوچار اس خطے کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔ بچوں کے بہبود کے اس ادارے نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کی کمی  زراعت، صنعت اور اقتصادی ترقی کو بھی بُری طرح متاثر کر رہی ہے۔

پانی کا بحران، ڈرپ ایریگیشن سسٹم بہترین نعم العبدل

04:38

This browser does not support the video element.

اس رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں صاف پانی سے محروم افراد میں سب سے ذیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ یونیسیف کے جنوبی ایشیا  کے ڈائریکٹر سنجے ویجے سیکرا نے اس بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا،''صاف پانی ایک بنیادی انسانی حق ہے، پھر بھی جنوب ایشیا جیسے سیلاب سے دوچار خطے میں لاکھوں بچوں کو پینے کا صافپانی  کافی مقدار میں میسر نہیں ہے۔ خشک سالی اور دیگر انتہائی موسمی واقعات، صاف پانی کی قلت کا سبب بن رہی ہیں۔‘‘

پاکستان کا دریائے سندھ کا علاقہ پانی کی شدید کمی کی وجہ سے بنجر ہو چُکا ہےتصویر: PPI/Zuma/picture alliance

خلیجی ریاست دُبئی میں 30 نومبر سے 12 دسمبر تک جاری رہنے والی اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس COP28 کے اختتام سے پہلے اس ماہ، یونیسیف، بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ اس سیارے کو آئندہ نسل کے لیے رہنے کے قابل بنانے کے لیے مطلوبہ اقدامات کرے۔

چینائی میں پانی کی قلت، ریل گاڑیوں کے ساتھ پانی کی ترسیل

01:47

This browser does not support the video element.

اقوام متحدہ کی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر 594 ملین بچے اب بھی صافپانی  سے محروم ہیں۔ انہیں پینے کا پانی اور حفظان صحت کی خدمات کی شدید کمی، خاص طور پر پانی کی قلت اور آب و ہوا سے متعلق شدید نوعیت کے واقعات کے بڑھ جانے کا خطرہ بچوں کے لیے غیر معمولی دباؤ خطرات کا سبب بن رہا ہے۔

بھارت میں بھی پانی کی قلت بہت سے علاقوں کے رہائشیوں کے لیے بڑی مشکلتصویر: Debarchan Chatterjee/NurPhoto/picture alliance

پانی  کی کمی بچوں کی بہبود اور نشوونما کو متاثر کرتی ہے، ان میں غذائی قلت اور اسہال جیسی بیماریاں پیدا کرتی ہے۔ دوسری جانب پانی کی کمی زراعت، صنعت اور اقتصادیات کو بھی متاثر کرتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ  کھیتی باڑی کرنے والے خاندانوں کو اگر زراعت کی پیداوار میں کمی کا سامنا ہو اور ان کی کیھتی باڑی کی صورتحال متاثر ہو تو بچوں کو ممکنہ طور پر چائلڈ لیبر پر مجبور کیا جاسکتا ہے۔ تاہم یونیسیف نے اس بات کا ذکر بھی کیا ہے کہ  پانی کی فراہمی کی خدمات تیزی سے پھیل رہی ہیں اور 2030ء  تک ایسے بچوں کی تعداد نصف رہ جانے کی اُمید کی جا رہی ہے جنہیں پینے کے لیے صاف پانی میسر نہیں ہے۔

ک م/ ر ب (ڈی پی اے)

 

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں