1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

صدر اوباما اور ہم جنس پرست تحریک

12 اکتوبر 2009

امریکی صدر بارک اوباما اور ملکی کانگریس میں ڈیموکریٹ اراکین کو امریکہ میں ہم جنس پرستوں کے دوسرے شہریوں کی طرح برابری اور ان کے حقوق کی پالیسی وضح کرنےکا ایک نیا چہلنچ درپیش ہے۔

تصویر: AP

اس ضمن میں واشنگٹن میں ہم جنس پرست تحریک کے کارکنان نے اتوار کو اپنے لئے برابری کے حقوق حاصل کرنے اور امریکی فوج میں ان کے خلاف Don't Ask, Don't Tell نامی قانون کے خلاف مظاہرہ کیا، جس میں امریکہ کی تمام ریاستوں میں ’’گے موومنٹ‘‘ سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس قانون کے تحت اگر فوجی حکام کو کسی بھی ہم جنس پرست کے بارے میں پتہ چل جائے تو اسے فوج سے نکال دیا جاتا ہے۔

تصویر: AP

اس ریلی کوNational Equality March کا نام دیا گیا تھا اور اس میں پندرہ ہزار سے زائد مظاہرین نے امریکی دارلحکومت میں واقع نیشنل مال کے قریب ایک جلسہ میں شرکت کی، جس کے بعد وہ وائٹ ہاؤس سے قریب سے گزرتے ہوئے پنسلوینیا ایونیو پر جمع ہوئے۔ مظاہرین نے میرج ایکٹ کے خلاف قانون کو بھی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس قانون کے تحت ہم جنس پرست آپس میں قانونی طور پر شادی نہیں کرسکتے۔

مظاہرین نے مختلف قسم کے بینرز، پوسٹرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر ہم جنس پرستوں کے حقوق کے لئے نعرے درج تھے۔ اس جلسے سے امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا اور اداکارہ پیٹریشیا نکسن کے علاوہ گے رائٹس نامور کارکن اور سابق امریکی فوجی ڈین چوئی نے بھی خطاب کیا۔ چوئی نے خلیل جبران کی ایک نظم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ’’ آپ آزاد ہیں۔ آپ سب لوگ سورج کے سامنے آزاد ہیں۔ ہم سب چاند کے سامنے آزاد ہیں۔ ہم اپنے سے محبت کرتے ہیں، تاہم یہ الگ بات ہے کہ ہمارے ملک ہم سے محبت نہیں کرتا۔‘‘ چوئی ان بارہ ہزار امیریکی فوجیوں میں سے ایک ہے جنہیں Don't Ask, Don't Tell کے ایکٹ کے تحت فوج سے نکال دیا گیا تھا، کیونکہ انہوں نے ہم جنس پرست ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

امریکہ میں ہم جنس پرستوں کی تحریک نے جو نیا زور پکڑا ہے، اس کی وجہ صدر اوباما کا ہم جنس پرستوں کے خلاف قوانین کو ختم کرنے وہ وعدہ بنا ہے جو انہوں نے گزشتہ سال کے صدراتی انتخابات کے دوران کیا تھا۔ اوباما نے گزشتہ ہفتے ہیومن رائٹس کیمپین کے زیر انتظام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنے اسی وعدے کو ایک بار پھر دہرایا اور کہا: ’’ میرا آپ سے یہ وعدہ ہے کہ میں Don't Ask, Don't Tell جیسے ایکٹ کو ختم کردوں گا۔

دوسری طرف امریکی کانگریس میں ریپبلکن اراکین اس ایکٹ کے حق میں ہیں۔ یہ ایکٹ 1993ء میں لاگو کیا گیا تھا، جبکہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے بھی اسے ختم کرنے کا عمل شروع کیا تھا مگر وہ پورا نہ ہوسکا۔

رپورٹ: انعام حسن

ادارت: عدنان اسحاق

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں