1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکی صدرٹرمپ عالمی امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ

27 دسمبر 2019

جرمنی کے ایک سروے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عالمی امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

US-Präsident Donald Trump
تصویر: Getty Images/AFP/B. Smialowski

جرمنی میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  عالمی امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

جرمنی میں  ہونے والے ایک سروے  YouGov کے نتائج کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور شمالی کوریا کے لیڈر کم یونگ  ان سے زیادہ خطرناک سمجھا  جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی میں کواسے جانے والے اس سروے میں دو ہزار سے زیادہ جرمن افراد کا انٹرویو کیا گیا۔ اس سروے میں حصہ لینے والے افراد کا ماننا تھا کہ صدر ٹرمپ ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنائی اور چینی صدر شی جن پنگ سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔ اس سروے کا اہتمام نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اکتالیس فیصد کا کہنا تھا کہ ان پانچ عالمی رہنماؤں میں سے صدر ٹرمپ دنیا کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ سترہ فیصد لوگوں نے کم یونگ ان، پوٹن اور خامنائی کو کم خطرناک تصور کرتے ہوئے ریٹنگ پر انہیں آٹھ فیصد پر جبکہ شی  جن پنگ کو سب سے کم خطرناک کہتے ہوئے سات فیصد پر رکھا۔ 
اس سروے کے گذشتہ سال کے نتائج میں تھوڑی بہت تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس وقت رائے دہندگان نے صدر ٹرمپ کو اڑتالیس فیصد خطرناک قرار دیا تھا۔۔ اس وقت بھی انھوں نے کم یونگ ، پوٹن اور ٹرمپ میں سے ڈونلڈ ٹرمپ کو ہی سب سے زیادہ خطرناک قرار دیا تھا۔
 رواں سال یہ سروے سولہ سے اٹھارہ دسمبر کے درمیان کراویا گیا اور اس میں دو ہزار چوبیس جرمن افراد نے حصہ لیا۔  

ایک سروے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  عالمی امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیںتصویر: Getty Images/AFP/B. Smialowski

کینٹر انسٹیٹیوٹ کے تحت ایک  دیگر رائے شماری میں فنک میڈیا گروپ کو پتہ چلا کہ جرمنوں کو اپنی چانسلرانگیلا میرکل سے زیادہ فرانسیسی صدر ماکرون پر بھروسہ ہے۔ اس سروے میں حصہ لینے والے افراد نے فرانس کے صدر امانوئل ماکروں کو ستاون فیصد جبکہ انگیلا میرکل کو ترپن فیصد ووٹ دیے۔ 

ع ش۔ ک م  

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں