1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
اقتصادیاتشمالی امریکہ

صرف دو ماہ میں کسی بڑے امریکی بینک کی ناکامی کا تیسرا واقعہ

1 مئی 2023

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں قائم فرسٹ ریپبلک بینک بھی ناکام ہو گیا ہے اور ریاستی ریگولیٹرز نے اسے اپنے انتظام میں لے لیا ہے۔ یہ گزشتہ صرف دو ماہ کے دوران امریکہ میں کسی بڑے بینک کے ناکام ہو جانے کا تیسرا واقعہ ہے۔

USA California First Republik Bank
تصویر: Patrick T. Fallon/AFP/Getty Images

ریاست کیلیفورنیا کے مالیاتی تحفظ اور جدت پسندی کے محکمے (DFPI) نے پیر یکم مئی کے روز بتایا کہ اسٹیٹ ریگولیٹرز نے فرسٹ ریپبلک بینک کو بند کر کے اس کا انتظام فوری طور پر اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔

سوئس بینک کے لیے بیل آؤٹ، مارکیٹس کا ردعمل

ساتھ ہی کیلیفورنیا کے ڈیپارٹمنٹ آف فنانشنل پروٹیکشن اینڈ انوویشن نے بتایا کہ اس نے فرسٹ ریپبلک بینک کے بارے میں ایک ایسے معاہدے پر اتفاق بھی کر لیا ہے،  جس کے تحت اس بینک کے سارے اثاثے جے ہی مورگن چیز ایند کمپنی اور نیشنل ایسوسی ایشن کو فروخت کر دیے جائیں گے۔

کیلفورنیا کا فرسٹ ریپبلک بینک گزشتہ محض دو ماہ کے عرصے میں امریکہ کا ایسا تیسرا بڑا بینک ثابت ہوا ہے، جسے کاروباری ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

کریڈٹ سوئس مرکزی بینک سے چون بلین ڈالر قرض لینے پر مجبور

فرسٹ ریپبلک بینک سے پہلے امریکہ میں گز‍شتہ دو ماہ کے دوران سیلیکون ویلی بینک اور سگنیچر بینک بھی ناکام ہو گئے تھےتصویر: Justin Sullivan/AFP/Getty Images

اثاثوں کی جے پی مورگن چیز بینک کو منتقلی

کیلیفورنیا کے اسٹیٹ ریگولیٹرز کی طرف سے فرسٹ ریپبلک بینک کا کنٹرول سنبھالنے کے فیصلے کے بعد ڈی ایف پی آئی نے فیڈرل ڈیپازٹ انشورسن کارپوریشن (FDIC) کو فرسٹ ریپبلک بینک کا 'ریسیور‘ بھی نامزد کر دیا تھا۔

سعودی عرب ترک مرکزی بینک میں پانچ ارب ڈالر جمع کرائے گا

اس نامزدگی کے بعد فیڈرل ڈیپازٹ انشورنس کارپوریشن نے بتایا کہ فرسٹ ریپبلک بینک میں جمع کردہ تمام رقوم اور اس ادارے کے اثاثے جے پی مورگن چیز بینک کو متنتقل کر دیے جائیں گے۔

اس کا نتیجہ یہ کہ اب فرسٹ ریپبلک بینک کی امریکہ کی آٹھ ریاستوں میں قائم 84 شاخیں اسی ہفتے کاروبار کے پہلے دن فرسٹ ریپبلک بینک کی شاخوں کے طور پر نہیں بلکہ جے پی مورگن چیز بینک کی شاخوں کے طور پر کھولی جائیں گی۔

نائن الیون کے متاثرین کے لواحقین افغان بینک کی رقوم کے حقدار نہیں، امریکی جج

سوئس فرانک پر یورو زون بحران کا اثر کیوں نہ ہوا؟

02:41

This browser does not support the video element.

مسلسل دباؤ اور ناکامی کے خدشات

سان فرانسسکو میں قائم فرسٹ ریپبلک بینک کو اس سال مارچ کے اوائل میں امریکہ کے دو دوسرے اور قدرے بڑے بینکوں، سیلیکون ویلی بینک اور سگنیچر بینک کے کاروباری اور مالیاتی طور پر ناکام ہو جانے کے بعد سے مسلسل دباؤ کا سامنا تھا۔

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی امداد دینے کی تصدیق کر دی، وزیر خزانہ

گزشتہ تقریباﹰ دو ماہ سے یہ بینک نہ صرف اپنی بقا کی جدوجہد میں مصروف تھا بلکہ ساتھ ہی ماہرین کے یہ خدشات بھی شدید تر ہوتے جا رہے تھے کہ فرسٹ ریپبلک بینک ایک آزاد اور خود مختار مالیاتی ادارے کے طور پر زیادہ دیر تک کام نہیں کر سکے گا۔

پھر ہوا بھی یہی اور بالآخر کیلیوفورنیا کے اسٹیٹ فنانشل ریگولیٹرز کو اس بینک کو اپنے کنٹرول میں لینا پڑ گیا۔

م م / ش ر (اے ایف پی، روئٹرز)

ای یو کے رکن ممالک ریلیف پیکج میں کتنی رقم خرچ کر رہے ہیں؟

01:29

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں