صومالیہ میں اسلام پسندوں کا اہم بندرگاہی شہر پرقبضہ
25 ستمبر 2006
صومالیہ کے اسلامی عسکریت پسندوں نے اہم بندرگاہی شہرKismayo میں سینکڑوں مظاہرین پر فائرنگ کر دی جس سے دو بچوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔یہ لوگ اسلامی عسکریت پسندوں کے قبضے کے خلا ف احتجاج کر رہے تھے۔ اسلام پسندوں نے ملک کا یہ تیسرا بڑا شہر بغیر کسی مزاحمت کے حاصل کر لیا تھا۔ واضح رہے اسلامی شرعی عدالتوں کی یونین ICU اس سال دارالحکومت موگا دیشو پر قبضہ کرنے کے بعد دوسرے مرکزی اور جنوب کے علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لینا
اشتہار
شروع کر دیا تھا۔ یوں اب صومالیہ کی حکومت صرف ایک شہر تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔