1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستافریقہ

صومالیہ: پولیس اسٹیشن پر خود کش حملے میں چھ افراد ہلاک

11 مئی 2021

صومالیہ میں حکومت کے خلاف سرگرم الشباب اسلامی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

Somalia Anschlag in Mogadischu
تصویر: picture-alliance/AP Photo/F. Abdi Warsameh

صومالیہ کے دارالحکومت میں ایک پولیس اسٹیشن کے سامنے ایک خود کش بمبار نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں چھ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ انتہاپسند گروپ الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

صومالی پولیس کے ترجمان میجر صادق عدن علی دودیشی نے نامہ نگاروں کو بتایا ”خودکش بم دھماکے میں وابیری ضلع پولیس کے کمانڈر سمیت چھ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ چھ دیگر پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔"  انہوں نے مزید بتایا کہ دو زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ خود کش حملہ آور کے جسم کے کچھ اعضاء ملے ہیں جن کا فورینزک لیب میں تجزیہ کیا جائے گا۔

الشباب کا ایک نوعمر جنگجوتصویر: picture-alliance/dpa

الشباب نے ذمہ داری قبول کی

الشباب گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز ہونے والے اس حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہی ہلاک ہوئے۔

الشباب کی فوجی کارروائیوں کے ترجمان عبد الاسیس ابو معصب نے خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو پیر کے روز بتایا ”ہمارا ہدف پولیس کمانڈروں کو ہلاک کرنا تھا اور اس حملے میں وابیری پولیس اسٹیشن کے کمانڈر سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کو ہم نے ہلاک کر دیا۔"

الشباب سن 2008 سے ہی صومالیہ میں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ مرکزی حکومت کو ہٹانے کے لیے جنگ لڑ رہی ہے۔ یہ انتہا پسند گروپ ملک میں اسلامی قوانین کی سخت تشریحات پر مبنی اپنا نظام قائم کر نا چاہتا ہے۔

الشباب کے جنگجو القاعدہ کے ساتھ مل کر دارالحکومت موغا دیشو اور صومالیہ میں دیگر علاقوں میں سکیورٹی فورسز پر اکثر حملے کرتے رہتے ہیں۔

 ج ا/ ص ز (اے پی، روئٹرز)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں