افغان طالبان کی جانب سے عنقريب حکومت کا اعلان کيا جانا ہے۔ توقع ہے کہ افغانستان ميں اسلامی طرز حکومت ہو گی اور سپريم ليڈر اعلیٰ ترين عہدیدار ہوں گے۔ دريں اثناء مسائل اور چينجز کا انبار لگتا جا رہا ہے۔ خواتين کے حقوق اور بے يقينی کی صورتحال، افراط زر اور کھانے پينے کی اشياء کی قلت اس وقت سے سب سے نماياں چيلنجز ہيں۔ طالبان ان سے کيسے نمٹيں گے؟