1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
آزادی صحافتایشیا

افغانستان: بی بی سی کی نشریات پر پابندی عائد کر دی گئی

28 مارچ 2022

برطانیہ کے نشریاتی ادارے بی بی سی نے اعلان کیا ہے کہ اس کے پشتو، فارسی اور ازبک زبان کے نیوز بلیٹنز کو افغانستان میں نشر ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ وائس آف امریکہ کو بھی وقتی طور پر نشریات روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Afghanistan Kabul | Kontrollraum Tolo News
تصویر: Adrien Vautier/Le Pictorium/MAXPPP/picture alliance

برطانیہ کے قومی نشریاتی ادارے  کا کہنا ہے کہ افغانستان کی طالبان حکومت نے بی بی سی کے نیوز بلیٹن کو نشر نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ بی بی سی نے 27 مارچ  کو یہ اعلان کرتے ہوئے کہا، " غیر یقینی صورتحال اور ہنگامہ خیز حالات کے دوران یہ افغانستان کے لوگوں کے لیے ایک تشویشناک پیش رفت ہے۔"

افغان شہریوں کو 'آزاد' صحافت سے محروم  نہیں کیا جانا چاہیے، بی بی سی

بی بی سی ورلڈ سروس میں شعبہ لینگوئجز کے سربراہ طارق کفالہ کا کہنا ہے کہ 60 لاکھ سے زیادہ افغان بی بی سی کی، "آزاد اور غیر جانبدارانہ صحافت" کا استعمال کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت اہم بات ہے کہ انہیں اس رسائی سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے۔

بی بی سی کی ایک نیوز اینکر اور نامہ نگار یلدہ حکیم نے طارق کفالہ کے بیان کو ٹویٹ کیا ہے۔ اس میں کہا گيا: "ہم طالبان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لیں اور فوری طور پر بی سی سی کے ٹی وی پارٹنرز کو اس کے نیوز بلیٹنز کو دوبارہ نشر کرنے کی اجازت دیں۔"

وائس آف امریکہ کی نشریات پر بھی پابندی

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے افغانستان کے ایک میڈيا ادارے ایم او بی وائی گروپ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ طالبان حکمرانوں نے اپنی خفیہ ایجنسیوں کے حکم کے بعد وائس آف امریکہ کی نشریات کو بھی فی الوقت بند کرنے کا کہا ہے۔

ڈی پی اے کے مطابق افغانستان کی اطلاعات و نشریات اور ثقافتی امور کی وزارت کے ایک ترجمان عبد الحق حماد نے بھی اس اطلاع کی تصدیق کی ہے۔

اگست 2021 میں جب طالبان نے کابل کا کنٹرول سنبھالا تھا تو اس وقت بہت سے صحافی ملک چھوڑ کر چلے گئے۔ چند روز قبل ہی طالبان نے لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا، جس پر بین الاقوامی میڈیا نے وسیع رپورٹنگ کی تھی اور اس کے فوری بعد بین الاقوامی نشریاتی اداروں کو کام کرنے سے باز رکھنے کے لیے یہ کارروائی کی ہے۔    

ص ز/ ب ج  (اے ایف پی، ڈی پی اے)

’یو ٹیوب اسٹار بننا چاہتا ہوں،‘ افغان مہاجر

02:11

This browser does not support the video element.

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں