1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

طالبان کا حملہ ، سات پاکستانی فوجی ہلاک

14 مئی 2018

افغان سرحد کے قریب پاکستانی قبائلی علاقے میں مسلح افراد نے پاکستانی فوج کی ایک گاڑی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں سات فوجی مارے گئے۔ پاکستانی حکام کے مطابق حملہ آور واپس افغانستان فرار ہو گئے۔

Pakistan Waziristan Taliban Kämpfer ARCHIV 2012
تصویر: picture-alliance/AP Photo

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے پاکستانی سکیورٹی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ مسلح عسکری پسندوں نے افغان سرحد کے قریب پاکستان کے شمال مغربی قبائلی علاقے میں ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سات فوجی اہلکار مارے گئے جبکہ حملہ آور اس حملے کے بعد واپس افغانستان فرار ہو گئے۔

دو پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ یہ حملہ اتوار کے روز شمالی وزیرستان میں کیا گیا۔ ان اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ اطلاع اس خبر رساں ادارے کو دی کیونکہ انہیں میڈیا سے گفتگو کرنے کا اختیار نہیں۔

پاکستانی فوج گزشتہ کئی برسوں میں پاکستان کے قبائلی علاقوں سے عسکریت پسندوں کے خاتمے کے لیے ملٹری آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ تصویر: dapd

اس حملے کے کئی گھنٹے بعد پاکستانی طالبان کے ترجمان محمد خراسانی نے ایک بیان جاری کیا جس میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔

پاکستانی فوج گزشتہ کئی برسوں میں پاکستان کے قبائلی علاقوں سے عسکریت پسندوں کے خاتمے کے لیے ملٹری آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس آپریشن کے نتیجے میں جنوبی اور شمالی وزیرستان کے 90 فیصد سے زائد علاقے کو شدت پسندوں سے پاک کیا جا چکا ہے تاہم اب بھی وہاں کبھی کبھار عسکریت پسندوں کی طرف سے ایسی کارروائیاں ہوتی رہتی ہیں۔

پاکستانی فوج افغانستان کے ساتھ ملنے والی سرحد پر باڑ بھی تعمیر کر رہی ہے تاکہ عسکریت پسندوں کی پاکستان اور افغانستان میں آمد ورفت کا سلسلہ روکا جا سکے۔

پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب میں تیزی

02:29

This browser does not support the video element.

ا ب ا / ع ت (ایسوسی ایٹڈ پریس)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں