رواں برس کا نوبل انعام برائے طبیعیات تین ماہرین فلکیات کے درمیان تقسیم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان سائنس دانوں نے بلیک ہولز سے متعلق نہایت اہم دریافتیں کیں۔
اشتہار
منگل کے روز رائل سویڈیش اکیڈمی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رواں برس کا نوبل انعام برائے طبیعیات برطانوی ماہر ریاضی و نظری طبیعیات راجر پینروز کے ساتھ ساتھ جرمن سائنس دان رائن ہارڈ گینسل اور امریکی سائنس دان اینڈریا گیز کے درمیان تقسیم کیا جائے گا۔ ان تینوں سائنس دانوں نے نظریہ عمومی اضافیت (جنرل تھیوری آف ریلیٹیویٹی) کے تحت بلیک ہولز کی تخلیق سے متعلق غیرمعمولی دریافتیں کی۔ سویڈیش اکیڈمی کے مطابق انعامی رقم کا نصف راجر پینروز کو دیا جائے گا جبکہ بقیہ نصف رقم رائن ہارڈ گینسل اور اینڈریا گیز میں تقسیم کیا جائے گا۔
سویڈش اکیڈمی کے سیکرٹری جنرل گوران کے ہینسن نے بتایا کہ جرمن سائنس دان رائن ہارڈ گیسل اور امریکی طبیعیات دان اینڈریا گیز کو یہ انعام ملکی وے کہکشاں میں سپر میسیو بلیک ہول کی دریافت پر دیا جائے گا۔ یہ بات اہم ہے کہ نظری اعتبار سے ایک طویل عرصے سے یہ بات مسلمہ ہے کہ کہکشاؤں کے مرکز میں ایک بہت بڑ ا بلیک ہول موجود ہوتا ہے، جس کے گرد لاکھوں ستارے غیرمعمولی رفتار سے حرکت کرتے ہیں۔ سائنسدانوں نے کچھ عرصہ قبل ملکی وے کے مرکز میں موجود بلیک ہول کی ایک تصویر بھی بنائی تھی۔
واضح رہے کہ یہ نہایت عام سی بات ہے کہ نوبل انعام ان کئی سائنس دانوں میں تقسیم کیا جاتا ہے جو ایک سے شعبے میں تحقیق کرتے ہیں۔ گزشتہ برس کا نوبل انعام کینیڈین نظری طبیعیات دان جیمز پیبلز اور سوئس خلانوردوں مِشیل مائر اور ڈیڈیئر کیلوس کو مشترکہ طور پر دیا گیا تھا۔ ان سائنس دانوں نے نظام شمسی کے باہر کی جانب ایک سیارے کا سراغ لگایا تھا۔
پاکستان کے بارے ميں دس منفرد حقائق
دنيا کے ہر ملک و قوم کی کوشش ہوتی ہے کہ کسی نہ کسی ميدان ميں شہرت کے افق تک پہنچا جائے۔ پاکستان بھی چند منفرد اور دلچسپ اعزازات کا حامل ملک ہے۔ مزید تفصیلات اس پکچر گیلری میں۔
تصویر: Getty Images/AFP/A. Qureshi
بلند ترین مقام پر اے ٹی ايم
دنيا بھر ميں سب سے زيادہ اونچائی پر اے ٹی ايم مشين پاکستان ميں ہے۔ گلگت بلتستان ميں خنجراب پاس پر سطح سمندر سے 15,300 فٹ يا 4,693 ميٹر کی بلندی پر واقع نيشنل بينک آف پاکستان کے اے ٹی ايم کو دنيا کا اونچا اے ٹی ايم ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
تصویر: Getty Images/AFP/A. Qureshi
سب سے کم عمر ميں نوبل انعام
سب سے کم عمر ميں نوبل امن انعام ملنے کا اعزاز بھی ايک پاکستانی کو حاصل ہوا۔ ملالہ يوسف زئی کو جب نوبل انعام سے نوازا گيا، تو اس وقت ان کی عمر صرف سترہ برس تھی۔ ملالہ سے پہلے ڈاکٹر عبداسلام کو سن 1979 ميں نوبل انعام کا حقدار قرار ديا گيا تھا۔
تصویر: Reuters/NTB Scanpix/C. Poppe
سب سے بلند شاہراہ
شاہراہ قراقرم دنيا کی بلند ترين شاہراہ ہے۔ یہ دنیا کے عظیم پہاڑی سلسلوں قراقرم اور ہمالیہ کو عبور کرتی ہوئی چین کے صوبہ سنکیانگ کو پاکستان کے شمالی علاقوں سے ملاتی ہے۔ درہ خنجراب کے مقام پر اس کی بلندی 4693 میٹر ہے۔
تصویر: imago
فٹ بالوں کا گڑھ - سیالکوٹ
سيالکوٹ اور اس کے گرد و نواح ميں سالانہ بنيادوں پر چاليس سے ساٹھ ملين فٹ باليں تيار کی جاتی ہيں۔ يہ فٹ بالوں کی عالمی پيداوار کا ساٹھ سے ستر فيصد ہے۔ خطے ميں تقريباً دو سو فيکٹرياں فٹ باليں تيار کرتی ہيں اور يہ دنيا بھر ميں سب سے زيادہ فٹ بال تيار کرنے والا شہر ہے۔
تصویر: Reuters
آب پاشی کا طويل ترين نظام
کنال سسٹم پر مبنی دنيا کا طويل ترين آب پاشی کا نظام پاکستان ميں ہے۔ يہ نظام مجموعی طور پر چودہ اعشاريہ چار ملين ہيکڑ زمين پر پھيلا ہوا ہے۔
تصویر: Imago/Zuma/PPI
ايمبولينسز کا سب سے بڑا نيٹ ورک
ايمبولينسز کا سب سے بڑا نيٹ ورک پاکستان ميں ہے۔ يہ اعزاز غير سرکاری تنظيم ايدھی فاؤنڈيشن کو حاصل ہے۔
تصویر: AFP/Getty Images/A. Hassan
سب سے کم عمر کرکٹر
سب سے کم عمر ميں انٹرنيشنل کرکٹ کھيلنے کا اعزاز بھی ايک پاکستانی کرکٹر کو حاصل ہے۔ حسن رضا کی عمر صرف چودہ برس اور 227 دن تھی جب انہوں سن 1996 ميں فيصل آباد ميں زمبابوے کے خلاف پہلا بين الاقوامی ميچ کھيلا۔
تصویر: Getty Images
کرکٹ ميں سب سے تيز رفتار گيند
کرکٹ کی تاريخ ميں سب سے تيز رفتار گيند کرانے کا اعزاز شعيب اختر کو حاصل ہے۔ اختر نے سن 2003 ميں انگلينڈ کے خلاف ايک ميچ کے دوران 161.3 کلوميٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ايک گيند کرائی۔
تصویر: AP
سب سے کم عمر سول جج
محمد الياس نے سن 1952 ميں جب سول جج بننے کے ليے امتحان پاس کيا، تو اس وقت ان کی عمر صرف بيس برس تھی۔ انہيں اس شرط پر امتحان دينے کی اجازت دی گئی تھی کہ وہ امتحان پاس کرنے کی صورت ميں بھی 23 سال کی عمر تک پہنچنے سے قبل ملازمت نہيں کريں گے۔ تاہم بعد ميں نرمی کر کے انہيں آٹھ ماہ بعد بطور سول جج کام کی اجازت دے دی گئی۔ محمد الياس سب سے کم عمر سول جج تھے۔
تصویر: Getty Images/AFP/A. Qureshi
9 تصاویر1 | 9
نوبل انعام میں ایک سونے کا تمغہ اور دس ملین سویڈش کرونر (گیارہ لاکھ ڈالر) کی رقم دی جاتی ہے۔ یہ انعام ایک سو چوبیس برس قبل سویڈش موجد الفریڈ نوبل کے نام سے شروع کیا گیا تھا۔