1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عارضی معطلی کے بعد جرمنی اور فرانس ميں ويکسين مہم بحال

19 مارچ 2021

يورپی ميڈيسن ايجنسی کی جانب سے ايسٹر زينيکا کو ’محفوظ اور قابل استعمال‘ قرار ديے جانے کے بعد فرانس، جرمنی اور کئی ديگر رياستوں نے ويکسين مہمات دوبارہ شروع کرنے کا کہا ہے۔ کئی ملکوں ميں انفيکشنز پھر تيزی سے بڑھ رہے ہيں۔

Schweden Malmo | Coronavirus | AstraZeneca Impfung
تصویر: Joahn Nilsson/TT News Agency/AFP/Getty Images

جرمنی اور فرانس ميں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ايسٹرا زينيکا ويکسين مہم معمولی تعطل کے بعد آج جمعے سے دوبارہ سے شروع کی جا رہی ہے۔

اسپين، اٹلی، ہالينڈ، پرتگال، لتھوينيا، سلوينيا اور بلغاريہ نے بھی تصديق کر دی ہے کہ عوام کو ايسٹرا زينيکا کے ٹيکے لگانے کا عمل جلد بحال کر ديا جائے گا۔

فرانسيسی وزير اعظم کے دفتر کی جانب سے بھی آج تصديق کی گئی ہے کہ انہيں جمعے کو ايسٹر زينيکا کی ويکسين لگائی جا رہی ہے۔

چينی ويکسين لگوا کر چين کی سیر بھی کر آئیں

جرمنی، اٹلی، فرانس اور اسپین نے ايسٹرا زینيکا ویکسین کا استعمال روک ديا

جمعرات کو یورپی یونین کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی یوروپین میڈیسن ایجنسی نے اس ویکسین کو محفوظ قرار ديتے ہوئے اسے استعمال کرنے اور معطل مہمات کو بحال کرنے کی تجويز دی تھی۔

متعدد رکن ممالک میں اس ویکسین کا استعمال اس کے مبینہ ضمنی اثرات کی وجہ سے معطل کیا جا چکا ہے تاہم اب يورپی ميڈيکل ايجنسی کے فيصلے کی روشنی ميں يہ ويکسين دوبارہ استعمال کی جائے گی۔ ناروے اور سويڈن نے البتہ کہا ہے کہ وہ ايسٹر زينيکا کی ويکسين مہم ی الحال بحال نہيں کر رہے۔

ادھر جرمنی ميں متعلقہ ادارے نے تنبيہ کی ہے کہ کيسز ميں دوبارہ زبردست اضافہ نوٹ کيا جا رہا ہے۔ حکومتی حلقوں ميں لاک ڈاؤن ميں سختی کی بات چيت بھی جاری ہے۔

امريکا ميں ايک ملين ويکسين کا ہدف حاصل

امريکا ميں آج بروز جمہ ايک سو ملين خوراکوں کا ہدف مکمل ہو رہا ہے۔ امريکا اس وبا سے دنيا کا سب سے زيادہ متاثرہ ملک ہے مگر زبردست ويکسين مہم کی بدولت وہاں نئی انفيکشنز کی شرح تيزی سے گر رہی ہے۔

صدر جو بائيڈن نے کہا تھا کہ وہ اپنے اقتدار کے پہلے ايک سو دنوں ميں سو ملين کا ہدف مکمل کريں گے۔ بائيڈن نے گزشتہ روز اپنی ايک تقرير ميں فخر کے ساتھ کہا کہ ان کی حکومت کے اٹھاون ويں دن ايک سو ملين ٹيکوں کے ہدف تک پہنچا جا رہا ہے۔

ساتھ ہی وائٹ ہاؤس نے تصديق بھی کی کہ آئندہ چند روز ميں کئی ملين ويکسينز کينيڈا اور ميکسيکو کو فراہم کيے جا رہی ہیں۔

دريں اثناء عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ايسٹر زينيکا کے جائزے پر مبنی رپورٹ آج جاری کی جا رہی ہے۔

کورونا ویکسین لگوائیں یا نہیں، پاکستانی عوام کی سوچ منقسم

04:01

This browser does not support the video element.

ع س / ع ب (اے ايف پی)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں