1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عالمی سطح پر ’پولیس مین‘ کا کردار ادا نہیں کریں گے، ٹرمپ

27 دسمبر 2018

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرسمس کے موقع پر عراق میں امریکی فوجی اڈوں کا ایک مختصر دورہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر انہوں نے عراقی حکام سے ملاقات نہیں کی۔ تاہم انہوں نے اس دورے کے دوران عالمی برداری کو ایک واضح پیغام دیا۔

Trump besucht Ramstein Air Force Base
تصویر: Reuters/J. Ernst

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے عراقی دورے کے دوران کہا کہ امریکا عالمی سطح پر پولیس میں کا کردار مزید ادا نہیں کر سکتا۔ ان کے بقول امریکا اب ایسے ممالک کو ناجائز فائدہ اٹھانے نہیں دینا چاہتا، جو اپنے تحفظ کے لیے امریکا اور امریکی افواج کو استعمال کرتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ کوئی انصاف نہیں کہ امریکا کو ہی سارا بوجھ اٹھانا پڑے۔

 ٹرمپ نے اس دوران کہا کہ ان کا عراق سے امریکی افواج کے انخلاء کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے شام سے امریکی افواج کے انخلاء کے اپنے فیصلے کا دفاع بھی کیا، ’’مطلب یہ نہیں تھا کہ شام میں امریکی افواج غیر معینہ مدت کے لیےتعینات رہیں گی۔ اسلامک اسٹیٹ کے خلاف عسکری میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر لی گئی ہیں۔‘‘

تصویر: Reuters/J. Ernst

ٹرمپ سے قبل سابق صدور جارج بش اور باراک اوباما بھی اپنے اپنے دور میں عراق کے اچانک دورے کر چکے ہیں۔ اس دورے میں ٹرمپ کے ساتھ قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن اور انتظامیہ کے چند دیگر اہلکار بھی تھے۔ ان کا جہاز ’ایئر فورس ون‘ مستقل جنگی طیاروں کے نگرانی میں تھا۔

ٹرمپ نے سب سے پہلے امریکا کی اپنی پالیسی کے تحت بین الاقوامی عسکری اتحادوں سے الگ ہونے کے فیصلے کا بھی دفاع کیا، ’’ہم پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ہم ایسے ممالک میں بھی ہیں، جن کے بارے میں شاید عوام سے سنا بھی نہ ہو۔ سچ میں، یہ مضحکہ خیز ہے‘‘۔

عراق سے واپسی پر ٹرمپ جرمنی کے رامشٹائن کے فوجی ہوائی اڈے پر بھی رکے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ایئرفورس ون جمعرات کی علی الصبح رامشٹائن پر اترا۔ ٹرمپ اور میلانیا نے اس موقع پر وہاں اکھٹے ہو جانے والے فوجیوں سے مصافحہ کیا اور تصاویر بھی بنوائیں۔ رامشٹائن کا شمار یورپ میں امریکی دستوں کی اہم ترین چھاؤنیوں میں ہوتا ہے۔

بدلتی ہوئی عالمی سياست، ٹرمپ کی نئی افغان پاليسی اور پاکستان

05:54

This browser does not support the video element.

 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں