1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عالمی منظر نامے پر جاپان کا نیا کردار

عدنان اسحاق28 اپریل 2015

امریکی صدر اوباما اور جاپانی وزیراعظم شنزو آبے اپنی ملاقات میں عسکری شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے کے موضوع پر بات کریں گے۔ ان دونوں میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے لیکن خطے میں اس حوالے سے مزاحمت ضرور موجود ہے۔

Japan Shinzo Abe mit Frau Akie vor USA Besuch
تصویر: picture-alliance/dpa/Y. Nishimura

جاپانی وزیراعظم شینزو آبے نے امریکی ذرائع ابلاغ کو ٹوکیو اور واشنگٹن حکام کے مابین ہونے والے اُن نئے دفاعی قوانین کے بارے میں مزید تفصیلات سے آگاہ کیا، جس پر وہ اپنے تین روزہ امریکی دورے کے دوران حکام سے بات چیت کریں گے۔ تاہم اس صورتحال میں یہ بالکل واضح ہے کہ واشنگٹن کے لیے امریکا کے علاوہ ایشیا میں بھی اُس کے عسکری مفادات کے لیے یہ دفاعی پالیسیاں انتہائی اہم ہیں۔ اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ایک امریکی اہلکار کا نام مخفی رکھتے ہوئے حوالہ دیا ہے ’’یہ یقیناً ایک بہت ہی بڑی بات ہے‘‘۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق ان نئے دفاعی قوانین کے بعد جاپان کوجغرافیائی لحاظ سے ایک بڑے علاقے میں فوجی کارروائیاں کرنے کی اجازت مل جائے گی۔ اس طرح جاپان امریکی افواج کے ساتھ تعاون کے حوالے سے پہلے سے بہتر پوزیشن میں بھی ہو گا۔ تاہم دوسری عالمی جنگ کے بعد طے پانے والے اس سمجھوتے میں کی جانے والی ان تبدیلوں کی جاپان کے دونوں ایوانوں سے منظوری لازمی ہے۔

تصویر: Frederic J. Brown/AFP/Getty Images

واشنٹگن ہیریٹج فاؤنڈیشن کے بروس کلنگنر کہتے ہیں کہ امریکا ایک عرصے سے دفاعی پالیسیوں میں زیادہ موثر کردار ادا کرنے کے لیے اپنے ساتھی ملک جاپان پر زور ڈالتا رہا ہے، صرف اُس کے اپنے دفاع کے لیے نہیں بلکہ خطے اور عالمی سطح پر اس شعبے میں ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے بھی۔ واشنگٹنر ولسن نامی تھنک ٹینک سے وابستہ شیہوکو گوٹو کہتے ہیں کہ امریکا اس وجہ سے بھی جاپان سے بھرپور کردار ادا کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے کیونکہ وہ خود مشرق وسطی، یورپ اور روس کے خلاف بھی مصروف ہے۔ ’’امریکی کے پاس بہت زیادہ وسائل اور طاقت باقی نہیں بچی ہے‘‘۔

چین اور جاپان بحیرہ جنوبی چین کی حدود پر ایک دوسرے کے مخالف ہیں اور یہ دونوں ممالک چند جزائر پر بھی اپنی ملکیت کا دعوی کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی کئی دیگر معاملات ہیں، جن کی وجہ سے ان دونوں ممالک کے مابین حالات اکثر کشیدہ بھی رہتے ہیں۔ جاپان اور امریکا کی اس قربت کی وجہ سے چینی حکومت کو بھی منصوبہ سازی کرنی پڑ گئی۔ ان کا مطالبہ بالکل واضح ہے’’امریکا کو مہربانی فرما کر اس تنازعے میں دخل اندانی نہیں کرنی چاہیے۔‘‘ شیہوکو گوٹو کہتے ہیں بیجنگ کے طرز عمل کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ چین خطے میں کسی اور کی حکمرانی تسلیم نہیں کرے گا اور وہ خطے کی واحد طاقت رہنا چاہتا ہے۔

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں