1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عالمی کپ 2007 کے امپائرز

2 مارچ 2007

عالمی کپ 2007 کے لئے جن امپائرز کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں پاکستان کے علیم ڈار اور رؤف بھی شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز میں تیرہ مارچ سے شروع ہونے والے عالمی کپ کرکٹ دو ہزار سات میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دینے کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یعنی آئی سی سی نے سولہ امپائروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

اس میں آئی سی سی الیٹ پینل کے نو اور انٹرنیشنل پینل کے سات امپائر شامل ہیں۔
سولہ امپائروں کے نام یوں ہیں:سٹیو بکنر، علیم ڈار، سٹیو ڈیوس، بلی ڈاکٹراؤ، ڈیریل ہارپر، ٹونی ہل، اسد رؤف ، روڈی کرٹزن ،سائمن ٹائفل ، اسوکا دی ، سلوا مارک ، بنسن برینٹ ، باؤڈن پیٹر ، پارکر این گولڈ، این ہاؤل اور برائن جرلنگ۔
میچ ریفریوں کے نام یوں ہیں: کرس بورڈ ،جیف کرو ، الین ہرسٹ ، رنجن مدوغلے، روشن مہاناما ،جواگل سری ناتھ اور مائک پراکٹر۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں