1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

لاکھوں پاکستانی صاف ٹوائلٹس سے محروم

19 نومبر 2020

تازہ ہوا، صاف پانی اور صحت بخش خوراک کی طرح صاف ستھرے بیت الخلا کا استعمال بھی انسانی جسم کی بنیادی ضروریات میں شامل ہے۔ تاہم پاکستان کے تقریبا چالیس فیصد آبادی آج بھی صاف ٹوائلٹس کی سہولت سے محروم ہیں۔

Pakistan Karachi | Öffentliche Toilette
تصویر: Salman Sufi foundation

دنیا بھر میں انیس نومبر یوم بیت الخلا کے طور پر منایا جاتا ہے۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایک فلاحی تنظیم سلمان صوفی فاؤنڈیشن ’صاف باتھ‘ نامی منصوبے کے ذریعے شہریوں کی صاف ستھرے پبلک ٹوائلٹس تک رسائی کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس تنظیم نے رواں برس ستمبر میں کراچی کے علاقے لی مارکیٹ کے بس اسٹاپ کے قریب پرانے کارگو کنٹینر میں مرد اور خواتین کے لیے الگ الگ پبلک ٹوائلٹس نصب کیے تھے۔ یہ ٹوائلٹ صابن، ٹوائلٹ پیپر، اور ہاتھ دھونے کے واش بیسن کے ساتھ حفظان صحت کی دیگر سہولیات سے لیس ہیں۔

کراچی میں ’صاف باتھ‘ نامی پبلک ٹوائلٹس تصویر: Salman Sufi foundation

لی مارکیٹ کے ایک کارگو آفس میں ملازمت کرنے والے محمد حنیف کے بقول، ’’اس علاقے میں صاف پبلک ٹوائلٹ کی اشد ضرورت تھی، اس سے قبل ہم کو مجبورا بدبودار  پبلک ٹوائلٹ استعمال کرنا پڑتا تھا۔‘‘

ایس ایس ایف کے بانی سلمانی صوفی کے مطابق ’سیف باتھ‘ منصوبے میں خواتین، معذور اور ٹرانس جینڈر افراد کو صاف واش رومز کی سہولت فراہم کرنے کے لیے خاص طور پر توجہ دی گئی ہے۔

کھلی جگہ پر رفع حاجت کا مسئلہ

بین الاقوامی خیراتی تنظیم واٹر ایڈ کے مطابق تقریبا 208 ملین نفوس پر مبنی ملک پاکستان کی چالیس فیصد آبادی کے پاس صاف ستھرے اور مؤثر بیت الخلا کی سہولت موجود نہیں ہے۔ اسی طرح صاف باتھ منصوبے کے تحت کھلی جگہ پر رفع حاجت کے مسئلے پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انیس نومبر دنیا بھر میں یوم بیت الخلا کے طور پر منایا جاتا ہے۔تصویر: Reuters/A. Gea

واٹر ایڈ  کے اندازوں کے مطابق 11 فیصد سے زائد پاکستانی لوگ کھلی جگہوں پر ہی رفع حاجت کرتے ہیں۔ماہرین صحت اس عمل کو ایک صحت عامہ کا مسئلہ قرار دیتے ہیں کیونکہ اس سے متعدد بیماریاں جنم لیتی ہیں۔

مزید پڑھیے: ٹوائلٹس نہیں ہیں، دیہی خواتین کہاں جائیں

علاوہ ازیں ایس ایس ایف کے ڈائریکٹر آف آپریشنز شہزاد نعیم نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ پبلک ٹوائلٹ کا ایک بلاک تعمیر کرنے میں تقریبا بیس لاکھ روپے کی رقم درکار ہوتی ہے۔ ان کے بقول، لی مارکیٹ اور جھیل پارک میں تعمیر کیے گئے پہلے دو بیت الخلا کارپوریٹ کمپنی ریکٹ بینکیسر نے عطیہ کیے تھے جبکہ لاہور میں بھی ایک پبلک ٹوائلٹ کا آغاز کیا گیا۔’’ نعیم نے مزید بتایا کہ ایس ایس ایف آئندہ برس تک کراچی میں مزید 50 بیت الخلا تعمیر کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

ع آ / ع ح (تھومس روئٹرز فاؤنڈیشن)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں