1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عالمی یوم سائیکل، کورونا نے سائیکل سواری کو مقبول کر دیا

3 جون 2021

جرمنی میں سائیکل کی دوکانوں پر بھیڑ میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔ سائیکل کی جانب جرمن شہریوں کا زیادہ راغب ہونا کورونا وائرس کی وبا کو قرار دیا گیا ہے۔

Deutschland Corona-Pandemie Fahrrad | München
تصویر: picture-alliance/dpa/S. Hoppe

یورپ کے سب سی بڑے ملک جرمنی میں سائیکل فروخت کرنے والی دوکانوں اور اسٹورز پر جرمن شہری نئی یا پرانی سائیکلیں خریدنے کی کوشش میں ہیں۔ اسی طرح سائیکل مرمت کرنے والے مکینک بھی مصروف ہو گئے ہیں۔ ایسے میں سائیکلوں کے پرزوں کی کمیابی کی بھی اطلاعات ہیں۔ یہ سب کورونا وائرس کی وبا کا کیا دھرا ہے۔ سماجی دوری کے ضابطوں نے دوستوں کو ایک کار میں بیٹھنے کے بجائے سائیکلنگ کے طرف راغب کیا ہے۔

جرمنی کے چوتھے بڑے شہر کولون میں سائیکل چلانے کے شوقین کم سن بچے اپنی سائیکل کا انتظار کر رہے ہیں۔تصویر: DW/M. Benecke

اسی طرح بچوں کی سائیکلوں کی طلب بھی بڑھ گئی ہے۔ جرمنی کے چوتھے بڑے شہر کولون میں سائیکل چلانے کے شوقین کم سن بچے اپنی سائیکل کا انتظار کر رہے ہیں کیونکہ عہاں سائیکلوں کی قلت ہو گئی ہے۔

کولون میں سائیکل بیچنے والے کرسٹوف ہوپ کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد دوکان کھول کر بہت خوشی ہوئی۔ ان کے مطابق دوکان کھولتے ہی لوگوں کی بھیڑ نے انہیں حیران کر دیا۔

جرمنی میں سائیکل انڈسٹری کی ایسوسی ایشن یا زیڈ آئی وی (ZIV) سے وابستہ ڈاوڈ آئزن بیرگر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا نے سائیکل کی سواری کو وقت کی ضرورت بنا دیا ہے۔ آئزن بیرگر کا یہ بھی کہنا ہے کہ صرف سڑکوں پر ہی نہیں بلکہ دوکانوں پر بھی بھیڑ بڑھنے سے کاروباری سرگرمی بڑھ گئی ہے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ان دنوں جرمنی میں بہار کی رُت بھی لوگوں کو بہت بھلی لگ رہی ہے اور عموماً اس موسم میں لوگ سائیکلنگ کا لطف زیادہ اٹھاتے ہیں۔

دوسری جانب کووڈ انیس کی وبا کی وجہ سے بھی لوگ بسوں یا ٹرام پر بیٹھنے سے گریز کر رہے ہیں۔ ایسے میں وہ اپنی ضرورت، شاپنگ یا کسی سے ملنے کے لیے سائیکل پر جانے کو ترجیح دینے لگے ہیں۔

ڈاوڈ آئزن بیرگر کہتے ہیں کہ ٹرام اور بس میں سوار ہونے کے لیے جرمنی میں ماسک پہننے کی پابندی ہے۔ کئی لوگ اس کی بجائے سائیکل چلانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ شاید اسی لیے بعض شہروں کی سڑکوں پر سائیکل ٹریک کو وسعت دی جا رہی جاری ہے۔

کولون میں سائیکل بیچنے والے کرسٹوف ہوپ کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد دوکان کھول کر بہت خوشی ہوئی۔تصویر: DW/M. Benecke

سائیکلنگ کی ترغیب کے لیے نت نئی اختراعات بھی دیکھنے میں آئیں ہیں۔ ان میں یومیہ کے ساتھ ساتھ ماہانہ کرائے پر سائیکل لینا بھی متعارف ہو چکا ہے۔ ہمسایہ ملک ہالینڈ کی ایک کمپنی سواپ فیٹس (Swapfiets) نے سائیکل ماہانہ کرائے پر دینا شروع کر دی ہے۔ اس دوران سائیکل کی مرمت یا پرزے کی تبدیلی مفت ہے۔ پورے مہینے کا کرایہ صرف بیس یورو (بائیس ڈالر) ہے۔ ماہانہ بنیاد پر کرائے پر سائیکل لینے کا کنٹریکٹ کسی بھی وقت ختم کیا جا سکتا ہے۔ سواپ فیٹس کمپنی کی یہ سہولت اب جرمنی میں بھی دستیاب ہے۔ اس کمپنی کے جرمن دفتر کے سربراہ اندرے المیر کا کہنا ہے کہ مارچ اور اپریل میں اس کمپنی کے کاروبار میں بہت اضافہ ہوا، جس کے باعث کولون شہر میں ہزاروں لوگ سائیکل پر گھومتے پھر رہے ہیں۔ جرمنی میں سواپ فیٹس کمپنی کی سائیکلیں اپنی نیلے ٹائروں کی وجہ سے آسانی سے پہچانی جاتی ہیں۔

ڈاوڈ آئزن بیرگر کا کہنا ہے کہ لوگ سائیکل خرید رہے ہیں یا کرائے پر لے رہے ہیں، بنیادی بات یہ ہے کہ اس کاروبار میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جو حوصلہ افزاء بات ہے۔ انہں نے امید ظاہر کی کہ اسی بہانے جرمن لوگ کورونا وائرس کی پریشانی سے نکل آئیں گے۔

سائیکل پر دنیا کا سفر کرنے والا جرمن جوڑا پاکستان میں

02:04

This browser does not support the video element.

ع ح / ش ج (میریم بینیکے)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں