1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عالی شان عمارتیں، سیمنٹ نہیں لکڑی کی

16 اپریل 2018

لکڑی ایک قابل تجدید مواد ہے اور اب آسمان سے باتیں کرتی بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر کے لیے لوہے یا کنکریٹ کے استعمال کی بجائے فقط لکڑی پر بھروسہ کیا جا رہا ہے۔

Österreich Bau des HoHo Wien
تصویر: Schreinerkastler und cetus Baudevelopment GmbH

ناورے کے علاقے برومنڈال میں اس زیرتعمیر عمارت کے ایک طرف لکھا ہے، یہ لکڑی سے تیار کردہ دنیا کی سب سے بلند عمارت ہو گی۔ اس عمارت کی تعمیر کے لیے نہ تو کوئی سکافولنڈنگ یا مچان نظر آ رہی ہے، نہ کوئی کرین اور نہ گارا اور بجری اوپر لے جانے والی کوئی لفٹ۔ اس عمارت کی تعمیر لکڑی سے کی جا رہی ہے اور یہ لکڑی ناورے کے اپنے جنگلات کی ہے۔

جیوتھرمل توانائی بھی ماحول کے لیے خطرہ ہو سکتی ہے

04:46

This browser does not support the video element.

شمسی توانائی کے منصوبے، فرانس مزید سات سو ملین خرچ کرے گا

تحفظ ماحول کے لیے کس کی کوششیں سب سے زیادہ ہیں؟

45 ممالک کوئلے، گیس اور تیل سے مکمل چھٹکارا چاہتے ہیں

اس عمارت کی تعمیر مارچ 2019 میں مکمل ہو جائے گی، جو 81 میٹر بلند ہو گی۔ اس 18 منزلہ عمارت میں 67 تا 149 مربع میٹر کے 27 اپارٹمنٹس ہوں گے۔ اس کے علاوہ ایک ہوٹل، سوئمنگ پول، دفاتر اور ریستوران بھی اس عمارت میں موجود ہوں گے۔

لکڑی کی عمارتیں، کیا یہ رجحان بین الاقوامی ہے؟

پوسٹر پر تو چلیے لکھا ہے، مگر حقیقت میں لکڑی سے تیار کردہ یہ دنیا کی سب سے بلند عمارت نہیں۔ ویانا میں اس وقت ایک 84 میٹر بلند، 24 منزلہ عمارت زیرتعمیر ہے۔ اس عمارت میں سیڑھیاں تاہم سیمنٹ کی ہیں۔ ویانا میں قائم کی جانے والی اس عمارت میں بھی اپارٹمنٹس، دفاتر اور دکانیں وغیرہ ہوں گے۔ آسٹریا میں لکڑی کے صنعتی استعمال کو نہایت اہمیت حاصل ہے اور یہ ملک دنیا بھر میں کراس لیمینیٹڈ لکڑی کی پیدوار میں سرفہرست ہے۔ تیرنے ضلع میں قائم ایک پوری عمارت کراس لیمینیٹڈ لکڑی اور شیشے سے بنائی گئی ہے۔ یہ عمارت نو منزلہ ہے۔

تصویر: Imago/Pixsell

جرمنی میں بھی لکڑی کی مدد سے ایک آٹھ منزلہ عمارت تعمیر کی گئی تھی۔ باویریا میں یہ عمارت جس علاقے میں تعمیر کی گئی تھی، وہ امریکی فوج کے زیراستعمال تھا۔ اب یہ عمارت توانائی کے کم استعمال کے حوالے سے ایک مثالیے کے طور پر دکھائی جاتی ہے۔

قابل تجدید توانائی کے استعمال کا ایک نمونہ

03:16

This browser does not support the video element.

لکڑی کی عمارتیں ابھی منافع بخش نہیں

جرمن تعمیراتی کمپنی کاڈن لاگر جرمنی میں میں اسی طرز کی ایک عمارت تعمیر کر رہی ہے۔ ہائلبرون کے علاقے میں تعمیر کی جانے والی اس عمارت میں زیادہ تر لکڑی ہی استعمال ہو رہی ہے۔ یہ دس منزلہ عمارت 34 میٹر بلند ہو گی۔ معروف ماہر تعمیرات ٹوم کاڈن نے ایک جرمن جریدے سے بات چیت میں کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ لکڑی کے گھروں کی تعمیر ہر شخص کی دسترس میں ہو۔ اس لیے وہ لکڑی کی کیلوں کی بجائے دھاتی کیلیں استعمال کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق لکڑی کی عمارتوں کی تعمیر میں آنے والی لاگت کو کم کیا جانا ضروری ہے۔ کاڈن آسٹریا کی ایک جامعہ میں لکڑی سے تعمیر کا موضوع پڑھاتے بھی ہیں۔

ع ت / الف ب الف

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں