عبدالرزاق آؤٹ ، اظہر محمود ان
27 فروری 2007اشتہار
عبدالرزاق فلو کی وجہ سے ورلڈ کپ کے لئے لگائے گئے ٹریننگ کیمپ میں باقاعدگی سے شرکت نہیں کر سکے تھے۔ کیمپ کے آخری روز جب وہ ٹریننگ کے لئے آئے تو گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے۔ ان کے گھٹنے پر پلاسٹر چڑھا دیا گیا ہے۔ اسوجہ سے وہ اب تین ہفتے تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔
عبدالرزاق کی عدم دستیابی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈنے پانچ ریزرو کھلاڑیوں میںشامل اظہر محمود کو ٹیم میں شامل کر لیاہے۔ اظہر محمود اب تک 142ون ڈے میچوںمیں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ اس سے قبل وہ 1999 اور 2003 میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم میں شامل تھے۔