1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
دہشت گردیمشرق وسطیٰ

عراق: داعش کے حملے میں متعدد افراد ہلاک

27 اکتوبر 2021

 عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں ایک گاؤں پر ہونے والے حملے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ سکیورٹی حکام نے حملے کی ذمہ داری مبینہ شدت پسند اسلامی تنظیم اسلامک اسٹیٹ پر عائد کی ہے۔

Irak Bagdad schwerbewaffnete Polizei
تصویر: AHMAD AL-RUBAYE/AFP

عراق میں سکیورٹی حکام نے 26 اکتوبر منگل کے روز دارالحکومت بغداد کے شمال میں دیالہ صوبے کے الرشاد نامی گاؤں پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ نامی شدت پسند تنظیم سے وابستہ جنگجوؤں پر عائد کی ہے۔ اس حملے میں کم سے گیارہ افراد ہلاک اور مزید چھ بری طرح سے زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹیڈ پریس نے مقامی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ گاؤں والوں نے جب تاوان دینے سے منع کر دیا تو داعش کے جنگجوؤں نے پہلے گاؤں کے دو افراد کو اغوا کر لیا اور پھر دیگر رہائشیوں پر فائرنگ شروع کر دی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز کے بہت سے ملازمین اور حکام بھی اسی علاقے میں آباد ہیں اور مقامی آبادی کے بہت سارے لوگوں کا تعلق اسی قبیلے بنو تمیم سے ہے جس سے صوبے دیالہ کے گورنر کا تعلق ہے۔

داعش سے خطرات اب بھی برقرار ہیں

ایک وقت تھا کہ اسلامی شدت پسند گروپ اسلامک اسٹیٹ عراق اور شام کے ایک بڑے علاقے میں کافی طاقتور تھا اور اس کے جنگجو ہر جانب پھیلے ہوئے تھے۔ تاہم امریکا کی مدد سے اس کے خلاف کارروائی ہوئی اور اس کے قبضے سے تمام علاقے واپس لے لیے گئے۔ 

تصویر: Thaier al-Sudani/REUTERS

اسلامک اسٹیٹ نے سن 2014 تک تیزی سے اپنے کنٹرول میں آنے والے وسیع تر علاقوں کو کھو دیا تھا اور پھر 2017 کے بعد سے عام شہریوں کے خلاف ان کے تشدد میں بھی کافی کمی آ گئی تھی۔ لیکن ان کی بہت سی خفیہ پناہ گاہیں برقرار ہیں جو کبھی سکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتی ہیں تو کبھی پاؤر اسٹیشن یا پھر دیگر انفراسٹرکچر پر حملہ کرتے ہیں۔

اب بھی ان کی جانب سے تشدد کے اکا دکا واقعات ہوتے رہتے ہیں۔ اسی برس داعش سے متعلق شائع ہونے والی اقوام متحدہ کی ایک

 رپورٹ کے مطابق عراق اور شام میں اب بھی تقریبا ًدس ہزار جنگجو فعال اور سرگرم ہیں۔ اسی برس جولائی میں داعش نے بغداد کے مضافات میں ایک بم دھماکہ کیا تھا جس میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔  

 اسی گروپ نے دارالحکومت بغداد میں شیعوں کے ایک بڑے محلے میں واقع مصروف ترین بازار میں دو خود کش حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔ اس خود کش حملے میں کم از کم 36 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ص ز/ ج ا (اے پی، اے ایف پی)

داعش کی رکن کے والد اپنی بیٹی، نواسے کی واپسی کے لیے پر امید

03:29

This browser does not support the video element.

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں