1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عراق میں تشدد کا سلسلہ بند کرنے کی اپیلیں

27 نومبر 2006

عراق میں تشدد کی لہر کے پیشِ نظر سنی اور شیعہ سیاستدان ایک دوسرے کے زیادہ قریب آ گئے ہیں۔ شیعہ مسلک کے حامل وزیر اعظم نوری المالکی اور سنی العقیدہ نائب صدر طارق الہاشمی نے ٹیلی وژن تقاریر میں مل جل کر تشدد کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی
عراق کے وزیر اعظم نوری المالکیتصویر: AP

مالکی آئندہ بدھ کو اردن میں امریکی صدر جورج ڈبلیو بش کے ساتھ ملاقات کرنے والے ہیں اور اِسی بناء پر اُنہیں عراق میں سنی ہی نہیں بلکہ اپنی شیعہ برادری کی صفوں میں بھی مخالفت کا سامنا ہے۔

اسلامی کانفرنس تنظیم OIC نے بھی عراق کے سنی اور شیعہ باشندوں پر خونریزی بند کرنے کے لئے زور دیا ہے۔ اِسی مقصد کے پیشِ نظر عرب لیگ کے وزرائے خارجہ بھی پانچ دسمبر کو ملاقات کرنے والے ہیں۔

دریں اثناء بغداد سے جنوب کی طرف ہَزوہ کے مقام پر ایک کار بم کے دھماکے میں آٹھ افراد مارے گئے۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں