1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عمان شام میں اپنا سفیر بحال کرنے والی پہلی خلیجی ریاست

5 اکتوبر 2020

عمان نے شام میں اپنا سفیر دوبارہ مقرر کرنےکا اعلان کر دیا۔ اس طرح 2012ء سے شامی دارالحکومت دمشق میں اپنے سفارتی مشن بند کر دینے والی خلیجی ریاستوں میں عمان پہلی ریاست ہے جس نے اپنا سفیر دوبارہ متعین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Haitham bin Tarik al Said, neuer Sultan von Oman
تصویر: picture-alliance/dpa

2012ء میں دمشق میں قائم خلیجی سفارتی مشن کے دفاتر پر حکومتی حملوں کے بعد احتجاج کے طور پر تمام خلیجی ممالک نے اپنے سفارتی مشن بند کر دیے تھے۔ عمان ان چند خلیجی عرب ریاستوں میں سے ایک ہے جس نے 2011 ء کی بغاوت کے بعد اور امریکا اور دیگر خلیجی ریاستوں کے غیر معمولی دباؤ کے باوجود صدر بشارالاسد کی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کر رکھے ہیں۔ اتوار کو شامی وزیر خارجہ نے عمان کے سفیر ترک بن محمود البوسعیدی کی اسناد قبول کرتے ہوئے انہیں آئندہ مارچ سے شاہی فرمان کے ساتھ عمان کے سفیر کے طور پر دمشق میں ان کی تعیناتی کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔

شام کی خانہ جنگی ملک کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر چُکے ہی۔ تصویر: picture-alliance/dpa/V. Sharifulin

دمشق حکومت کے ساتھ صلح

شامی تنازعے میں حکومت نواز فورسز کی فتوحات کے بعد چند عرب ریاستیں دمشق کے ساتھ صلح کی خواہاں ہیں۔ اس کا مقصد شام میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش ہے۔ خاص طور سے غیر عرب ریاستوں ترکی اور ایران کے مقابلے میں جو شامی صدر بشار الاسد کی پشت پناہی کرتے رہے ہیں۔ عمان کے سلطان ھیشم بن طارق بن تیمور آل سعید نے جنوری  میں اقتدار سنبھالتے وقت وعدہ کیا تھا کہ وہ تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھیں گے اور بحرین کی طرح، ہر جگہ اپنا سفارت خانہ کھلاُ رکھیں گے۔ متحدہ عرب امارات نے دمشق  میں 2018ء میں اپنا مشن دوبارہ کھولتے ہوئے بشارالاسد کو سفارتی فروغ دینے کی کوشش کی تھی اور وہاں اپنا ایک ''چارج ڈے فیئر‘‘ مقرر کیا تھا۔

شامی صدر بشارالاسد نے روس اور ایران کے تعاون سے ملک کے بیشتر حصے پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔تصویر: picture-alliance /AP/Syrian Presidency

باغیوں کی پشت پناہی

متحدہ عرب امارات باغیوں کی حمایت کرنے والی متعدد علاقائی ریاستوں میں شامل تھی، اگرچہ اس کا کردارسعودی عرب اور قطر کے مقابلے میں کم نمایاں تھا۔ یہ دونوں عرب ریاستیں اب بھی دمشق کے ساتھ تعلقات کی دوبارہ بحالی کے معاملے کو روکے ہوئے ہیں۔ کویت نے کہا ہے کہ  وہ دمشق میں اپنا مشن دوبارہ اس شرط پر کھولے گا کہ اس بارے میں عرب میں میں باقائدہ ایک معاہدہ کیا جائے۔ یاد رہے کہ عرب لیگ نے 2011ء میں شام کی رکنیت ختم کر دینے کا اعلان کیا تھا۔
دریں اثناء بشار الاسد نے ایران اور روس کے ساتھ ساتھ ریاض اور ابو ظہبی کے دشمن، ایرانی حمایت یافتہ شیعہ مسلم گروپ حزب اللہ کے تعاون اور مدد سے شام کے بیشتر علاقوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے-

امریکا نے نئی پابندیاں عائد کیں جن کا مقصد اسد کی حکومت کے لیے فنڈز کی فراہمی کے سلسلے کو روکنا ہے اور ساتھ ہی انتباہ بھی کیا کہ جو بھی دمشق کے ساتھ کاروبار کر رہا ہے اُسے بھی   بلیک لسٹ کر دیے جانے کے خطرات کا سامنا ہے۔

ک م / ا ب ا (روئٹرز، اے ایف پی)

 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں