1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عمران خان کو راحت، عبوری ضمانت میں توسیع

23 مئی 2023

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو متعدد مقدمات میں آٹھ جون تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی ایک کیس میں گرفتاری سے قبل ضمانت کی درخواست منظور کرلی ہے۔

Pakistan Ministerpräsident Imran Khan
تصویر: K. M. Chaudary/AP Photo/picture alliance

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو منگل کے روز اس وقت ایک بڑی راحت ملی جب اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مارچ میں عدالتی احاطے میں تشدد سے متعلق سات مقدمات میں آٹھ جون تک گرفتاری سے عبوری ضمانت دے دی۔

تحریک انصاف پارٹی کے چیئرمین 70 سالہ عمران خان کے خلاف یہ مقدمات اسلام آباد میں مختلف تھانوں میں اس وقت درج کرائے گئے تھے جب عدالت میں پیشی کے دوران ان کے حامیوں اور پولیس کے درمیان 18مارچ کو پرتشدد تصادم ہوئے تھے۔

فوری گرفتاری کا خطرہ ٹلنے کے بعد عمران خان کا اگلا ہدف کیا؟

یہ تصادم اس وقت پیش آئے جب عمران خانہ کو توشہ خانہ کیس میں سماعت کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ تصادم کے دوران 25 سے زائد سکیورٹی اہلکاربھی زخمی ہوگئے تھے۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کو آٹھ جون تک عبوری ضمانت دے دی۔

پی ٹی آئی کے کارکنو ں کے خلاف کارروائیاں

یہ پیش رفت ایسے وقت ہوئی ہے جب اس ماہ کے اوائل میں عمران خان کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے ہزاروں حامیوں نے پرتشدد مظاہرے کیے۔

 مظاہرین نے سرکاری اثاثوں اور فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا تھا۔ ان واقعات کے بعد حکام نے عمران خان کے حامیوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ان کے ہزاروں کارکنوں کے علاوہ پارٹی کے اہم رہنماوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پاکستان: پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

سپریم کورٹ نے تاہم بعد میں عمران خان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا لیکن اس دوران پولیس کے ساتھ تشدد میں کم از کم دس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل عمران خان نے ایک غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے آج منگل کے روز عدالت میں پیشی کے دوران اپنی ممکنہ گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں رہ گئی ہے اور مجھے کسی بھی چیز پر گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں پانچ لاکھ روپے مچلکے کے عوض بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کی ہےتصویر: K.M. Chaudary/AP/picture alliance

بشریٰ بی بی کی قبل از گرفتاری عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔ انہیں 31مئی تک عبوری ضمانت دی گئی ہے۔

عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں پانچ لاکھ روپے مچلکے کے عوض بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کی ہے۔

اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے اسی مقدمے میں بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 23 مئی تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

دریں اثنا احتساب عدالت میں پیشی کے بعد عمران خان اپنی اہلیہ کے ساتھ راولپنڈی میں نیب کی عدالت پہنچ گئے ہیں۔ جہاں القادر ٹرسٹ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

آئیے غریب کے عمران خان سے ملیے!

 گزشتہ برس اپریل میں پارلیمان میں عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعہ عمران خان کو اقتدار سے برطرف کردیا گیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں غیر قانونی طریقے سے عہدے سے معزول کیا گیا ہے اور اس کے بعد سے وہ اپنے جانشین وزیر اعظم شہبا ز شریف کی حکومت کے خلاف مسلسل مہم چلارہے ہیں۔

بدترین کریک ڈاؤن کا سامنا ہے، عمران خان

07:43

This browser does not support the video element.

ج ا/ص ز (اے پی، نیوز ایجنسیاں)

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں