عمران خان کو قید رکھنا بین الاقوامی قانون کے منافی، یو این
1 جولائی 2024![Pakistan Karachi | Proteste gegen angebliche Wahlmanipulationen nach Parlamentswahlen](https://static.dw.com/image/68288365_800.webp)
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق ایک ورکنگ گروپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی سربراہ عمران خان کا من مانے انداز میں قید رکھا جانا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
پاکستانی الیکشن: مبینہ بےضابطگیوں کی تفتیش کا امریکی مطالبہ
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کے 'آربیٹریری ڈیٹنشن ورکنگ گروپ‘ کی طرف سے آج پیر یکم جولائی کی شام مزید کہا گیا کہ اس عمل کا ''مناسب مداوا یہ ہو گا کہ مسٹر خان کو فوری طور پر رہا کیا جاے اور انہیں بین الاقوامی قانون کے مطابق ازالے اور دیگر معاوضوں کا قابل نفاذ حق دیا جائے۔‘‘
خیال رہے کہ عمران خان سائفر کیس اور توشہ خان کیس کے علاوہ دوران عدت نکاح سے متعلق کیسز میں کئی برس کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی ان کے خلاف مختلف نوعیت کے دیگر کیسز کی سماعت کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سے قبل امریکی ایوان نمائندگان میں بھی گزشتہ ہفتے ایک قرارداد پیش کی گئی تھی جس میں آٹھ فروری کو پاکستان میں ہوئے قومی انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ تاہم پاکستان نے اس قرارداد کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ا ب ا/م م (روئٹرز)