1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عمران خان کی ضمانت منظور

12 مئی 2023

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں عمران خان کو دو ہفتوں کی ضمانت دے دی گئی ہے۔ اس عدالتی فیصلے کے ساتھ ہی پاکستان کے سابق وزیر اعظم کی ایک مرتبہ پھر گرفتاری کا خطرہ ٹل گیا ہے۔

Pakistan | Der ehemalige pakistanische Premierminister Imran Khan
تصویر: Muhammad Reza/AA/picture alliance

سماعت سے قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے گرفتاری کے خدشے کے پیشِ نظر اپنی لیگل ٹیم سے بھی مشاورت کی تھی۔ عمران خان نے اپنے وکیل حامد خان سے رابطہ کر کے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ پنجاب پولیس انہیں گرفتار کر سکتی ہے۔

اس موقع پر عمران خان نے عدالت کے اندر ہی میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کے دوران کہا تھا کہ اگر ان کی ضمانت منسوخ ہوئی تو وہ مزاحمت نہیں کریں گے اور گرفتاری دے دیں گے۔

 عمران خان کی ہائی کورٹ میں آمد سے پہلے سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کر دیے گئے تھے۔

تصویر: STR/REUTERS

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے  عمران خان کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے ان کو آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اس سے ایک روز قبل انہیں رینجرز نے گرفتار کر لیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور ہنگاموں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ ان احتجاجی مظاہروں کے دوران خاص طور پر فوجی املاک کو نشانہ بنایا گیا اور ملکی فوجی قیادت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں